چکن نوابی ہانڈی
اجزاء:
•چکن بونلیس_____ 500گرام
•نمک_____ حسبِ ذائقہ
•لہسن پیسٹ_____ 1 چائے کا چمچ
•ادرک پیسٹ_____ 1 چائے کا چمچ
•لیموں کا رس_____ ڈیڑھ کھانے کا چمچ
•بادام ،کاجو ،پستہ کا پیسٹ_____ 3 کھانے کے چمچ
•سبز مرچ چوپ_____ 2 عدد
•دہی_____ 50 گرام
•سُرخ مرچ پاؤڈر_____ 1 چائے کاچمچ
•گرم مصالحہ پاؤڈر_____ 1 چائے کا چمچ
•زیرہ پاؤڈر_____ 1 چائے کا چمچ
•دھنیا پاؤڈر_____ 1 چائے کا چمچ
•پیاز چوپ_____ ڈھائی کھانے کے چمچ
•کریم_____ 3 کھانے کے چمچ
•سبز دھنیا_____ بطور گارنش
•مکھن_____ 1 کھانے کا چمچ
•انگارہ_____ 1 عدد
•کھانے کا تیل_____ 4 کھانے کے چمچ
ترکیب:
ایک برتن میں چکن لیں اور اس میں نمک ، لہسن پیسٹ ، ادرک پیسٹ ،لیموں کا رس ،بادام ،کا جو اور پستہ کا پیسٹ ،سبز مرچ ،دہی ، سُرخ مرچ پاؤڈر ،گرم مصالحہ پاؤڈر ، زیرہ پاؤڈر اور دھنیا پاؤڈرڈا ل کر اچھی طرح ملا ئیں اور ایک گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ دیں ۔
اب ایک کڑھائی میں کھانے کاتیل لیں اور اس میں پیاز اور تیار کیا ہوا چکن ڈا ل کر تین سے چار منٹ تک دم دے کر دو سے تین منٹ تک بھُونائی کر لیں ۔
اب اس میں کریم ڈا ل کر سبز دھنیا کو بطور گارنش استعمال کر لیں۔
اب اس میں مکھن ڈا ل کر انگارہ رکھ دیں اور اس پر کھانے کا تیل یا مکھن ڈال کر ایک سے دومنٹ کا دم دیں۔
آپکی مزیدار چکن نوابی ہانڈی تیار ہے ۔
Posted By: Hania, Mirpurkhas
Add Your Recipe