Chicken Manchurian Recipe in Urdu

Chicken Manchurian
Recommended By Chef 00.25 To Prep
3 Servings 00.30 To Cook
Tips About Recipe 12992 Views
0 Comments

چکن منچورین

اجزاء:
•چکن بونلیس (کیوب کٹنگ)_____ 500گرام
•میدہ_____ ایک کھانے کا چمچ
•ادرک پیسٹ_____ دو چائے کے چمچ
•لیموں کا رس_____ ایک کھانے کا چمچ
•لہسن پیسٹ_____ دو چائے کے چمچ
•نمک_____ حسبِ ذائقہ
•کالی مرچ پاؤڈر_____ ایک چائے کا چمچ
•کھانے کا تیل_____ دو کھانے کے چمچ
•سُرخ مرچ پاؤڈر_____ ایک کھانے کا چمچ
•کارن فلور_____ دو کھانے کے چمچ
•سرکہ_____ ڈیڑھ کھانے کا چمچ
•چینی_____ ڈیڑھ کھانے کا چمچ
•ٹماٹو کیچپ_____ چھ سے آٹھ کھانے کے چمچ
•سبز پیاز_____ پانچ گرام
•سویا سوس ڈیڑھ_____ کھانے کا چمچ
•مرغ یخنی_____ آدھا کپ
•انڈا_____ ایک عدد
•سبز مرچ (چوپ کی ہوئی) _____ پانچ گرام

ایک برتن میں چکن لیں اور اس میں نمک ، انڈا،کارن فلور(ایک کھانے کا چمچ) ،میدہ، کالی مرچ پاؤڈر، سُرخ مرچ پاؤڈر، لیموں کا رس ادرک پیسٹ(ایک چائے کا چمچ)اور لہسن پیسٹ (ایک چائے کا چمچ)ڈال کر اچھی طرح ملا لیں اور تیس منٹ تک فریج میں رکھ دیں۔
ایک کڑاہی میں حسبِ ضرورت کھانے کا تیل لیں اوراس میں تیار کیا ہوا چکن ڈال کر گولڈن براؤن ہونے تک ڈیپ فرائی کر لیں۔
اب ایک پین میں کھانے کا تیل(دو کھانے کے چمچ) لیں اور اس میں ادرک پیسٹ (ایک چائے کا چمچ)، لہسن پیسٹ(ایک چائے کا چمچ)،فرائی کیا ہوا چکن، نمک، چینی ، سبز مرچ، سرکہ اور سویا سوس ڈا ل کر ملالیں ۔
اب اس میں مہران ٹماٹو کیچپ اورمرغ یخنی ڈال کر دو سے تین منٹ تک پکا لیں۔
اب اس میں ایک کھانے کا چمچ کارن فلور کو تین کھانے کے چمچ پانی میں گھول کر ڈال دیں۔
سبز پیازکو بطور گارنش استعمال کر لیں۔
آپکامزے دار چکن منچورین تیار ہے۔
فرائیڈ رائس کے ساتھ پیش کریں۔

Posted By: Ashhad, karachi

Find out the Chicken Manchurian Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Chicken, Poultry. Chicken Manchurian is very famous in desi people. At KFoods you can find Chicken Manchurian and all the urdu recipes in a very easiest way.

Chicken Manchurian

Chicken Manchurian in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Chicken, Poultry.

مزید مرغ روغن ریسیپیز

Reviews & Comments

Leave Comment