Chicken Kabab Recipe in Urdu

Find delicious Chicken Kabab recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Chicken Kabab recipe is one of the common and most searched dishes in the Chicken, Poultry recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Chicken Kabab recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Chicken Kabab
chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

2118 Views 0 Comments

چکن کباب
اجزاء:
چکن کباب تو سب ہی بناتے ہیں لیکن ہر کسی کے کباب میں وہ مزا نہیں آتا کہ آپ اسے کھاتے چلے جائیں آج ہم یہاں مشہور شیف اعجاز انصاری کی بتائی گئی ترکیب سے چکن کباب کی ایک خاص ریسیپی شئیر کر رہے ہیں۔ جو یقیناً اپ سب کو بہت پسند آئے گی رمضان کا مہینہ قریب ہے، اسے آپ رمضان میں اپنے افطار میں بھی شامل کرسکتے ہیں۔ تو جانیے کہ شیف نے اپنی ریسیپی میں کیا خاص چیز شامل کی ہے۔
چکن 250 گرام
آلو 500 گرام
نمک 2 چائے کے چمچ
لال مرچ(پسی ہوئی) 1 کھانے کا چمچ
ہلدی آدھا چائے کا چمچ
خشک پسا دھنیا ڈیڑھ کھانے کا چمچ
پسا ہوا زیرہ آدھا چائے کا چمچ
قصوری میتھی آدھا چائے کا چمچ
پیاز ایک عدد (درمیانہ سائز)
ہری مرچ 3 عدد
ہرا دھنیا حسب ضرورت
انڈے 2 عدد (تلنے کے لیے)
بریڈ کرمبز حسب ضرورت
ترکیب:
چکن میں ایک عدد بڑی الائچی اور دو جوے لہسن ڈال کر ابال لیں ۔ چکن گل جائے تو اس کو ریشہ ریشہ کر لیں،آلو ابال کراس کو کدوکش کر لیں، (کدو کش کرنے سے کباب کا ٹیکسچرمختلف آتا ہے) اب اس میں پیاز باریک چوپ کر کے ڈال دیں، پھر ہری مرچ اور ہرا دھنیا ڈالیں اب باقی سارے مصالحے ڈال کر اس کو اچھی طرح مکس کرلیں۔ اور اپنی مرضی کی شیپ دے کر کباب بنا لیں ۔ اب ایک فرائنگ پین میں تیل ڈالیں، ایک پیالے میں انڈے پھینٹ لیں ۔ دوسری پلیٹ میں بریڈ کرمبز نکال لیں۔ اب ایک خاص ٹپ یہ ہے کہ جس ہاتھ سے کباب کو انڈے میں ڈال کر نکالیں اسی ہاتھ سے بریڈ کرمبز میں نہ ڈالیں اس سے بریڈ کرمبز ہاتھوں میں بھی چپک جاتے ہیں اور کباب میں بھی صحیح نہیں لگتے،ایک ہاتھ سے انڈے میں ڈالیں اور دوسرے ہاتھ سے بریڈ کرمبز میں۔ بہترین کباب بنیں گے۔اب اس کو تیل میں سنہرا فرائی کرلیں۔ ہری چٹنی،کیچپ یا چلی گارلک کے ساتھ تناول فرمائیں۔
Posted By: Afshan, Karachi

Find out the Chicken Kabab Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Chicken, Poultry. Chicken Kabab is very famous in desi people. At KFoods you can find Chicken Kabab and all the urdu recipes in a very easiest way.

Chicken Kabab

Chicken Kabab in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Chicken, Poultry.

Reviews & Comments