Chicken Ka Salan Recipe in Urdu

Find delicious Chicken Ka Salan recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Chicken Ka Salan recipe is one of the common and most searched dishes in the Chicken, Poultry recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Chicken Ka Salan recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Chicken Ka Salan
chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

2510 Views 0 Comments

چکن کا سالن
اجزاء:
آج کے دور میں جہاں اشیاء مہنگی سے مہنگی ہوتی جارہی ہیں وہیں سبزیوں کے ریٹ بھی آسمان چھو رہے ہیں، یہاں تک کہ جو سبزیاں روزمرہ کے کھانوں میں استعمال ہوتی ہیں انکی تک قیمتیں اتنی بڑھ گئی ہیں کہ کھانا پکاتے وقت سوچنا پڑتا ہے کہ ڈالیں بھی یا نہیں۔ اسی لیئے آج ہم آپ کے لیئے لائے ہیں بغیر پیاز اور ٹماٹر کے چکن کا سالن بنانے کا طریقہ
سالن بنانے کیلیئے آپکو جو اجزاء درکار ہیں وہ مندرجہ ذیل ہیں
اجزاء
۔ چکن ½ کلو
۔ تیل ½ کپ
۔ ثابت گرم مصالحہ
۔ 1 بڑا چمچ ادرک لہسن پیسٹ
۔ 2 عدد تیز پتّا
۔ دہی 1 کپ
۔ ثابت زیرہ 1 چمچ
۔ ½ چمچ ہلدی
۔ لال مرچ اور پسا دھنیا 1 چمچ
۔ نمک حسبِ ذائقہ
۔ 1 چھوٹا آلو ابلا ہوا
ترکیب:
ایک دیگچی میں تیل گرم کر کے اس میں دارچینی، بڑی اور چھوٹی الائچی، لونگ، ثابت کالی مرچ، تیز پّتا اور ادرک لہسن پیسٹ ڈال کر 2 منٹ تک چمچ چلائیں اسکے بعد اس میں چکن ڈال کر فرائی کریں جب تک کہ اسکا پانی نہ سوکھ جائے
اب اس میں دہی (زیادہ کھٹی نہ ہو)، ہلدی، لال مرچ، دھنیا پاؤڈر، زیرہ اور نمک ڈال کر کچھ دیر بھونیں اسکے بعد ابلے ہوئے آلو کو بلکل مسل کر سالن میں شامل کر کے پھر سے بھونیں، اس سے آپکے سالن میں گاڑھا پن آئے گا
اب آپکو سالن جتنا پتلا چاہئیے اتنا پانی اس میں شامل کریں اور تیز آنچ کر کے ایک اُبال آنے دیں، اس کے بعد ڈھکن لگا کر چولہے کو دھیما کردیں اور سالن کو پکنے دیں
جب سالن تیل چھوڑ دے تو اس میں ½ چمچ پسا پوا گرم مصالحہ، چند ہری مرچیں اور دھنیا کاٹ کر ڈال دیں اور چولہا بند کردیں۔ بنا ٹماٹر اور پیاز کے مزیدار چکن کا سالن تیار ہے گرما گرم نان یا چاول کے ساتھ تناول فرمائیں
Posted By: Salwa, Karachi

Find out the Chicken Ka Salan Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Chicken, Poultry. Chicken Ka Salan is very famous in desi people. At KFoods you can find Chicken Ka Salan and all the urdu recipes in a very easiest way.

Chicken Ka Salan

Chicken Ka Salan in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Chicken, Poultry.

Reviews & Comments