Chicken Enchiladas Recipe in Urdu

Find delicious Chicken Enchiladas recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Chicken Enchiladas recipe is one of the common and most searched dishes in the Mexican Foods recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Chicken Enchiladas recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Chicken Enchiladas
chef Recommended By Chef
time-clock 00.15 To Prep
time-clock 01.00 To Cook
4 Servings
Tips About Recipe

1711 Views 0 Comments

چکن انچلاڈاس
اجزاء:
• چکن بون لیس_____ آدھ کلو
• ادرک لہسن پیسٹ_____ آدھ کھانے کا چمچ
• چوٹی پیاز_____ 1چوتھائی پیس
• لہسن_____ 1کھانے کا چمچ
• نمک_____ حسبِ ذائقہ
• کٹی لال مرچیں_____ 1کھانے کا چمچ
• لیموں کا رس_____ 1.5کھانے کا چمچ
• تبیسکو سوس_____ آدھ کھانے کا چمچ
• ہاٹ سوس_____ آدھ کھانے کا چمچ
• شملا مرچ_____ آدھ کپ
• پیاز_____ آدھ کپ
• زیتون کا تیل_____ 2کھانے کے چمچ
• میدہ_____ 2کھانے کے چمچ
• چِلی پاؤڈر_____ 1.5کھانے کا چمچ
• لہسن پاؤڈر_____ آدھ کھانے کا چمچ
• ذیرہ پاؤڈر آدھ چائے کا چمچ
• خشک اوریگانو_____ آدھ چائے کا چمچ
• چکن یخنی_____ 2کپ
• ٹماٹو پیسٹ_____ 2کھانے کے چمچ
• سرکہ_____ 1چائے کا چمچ
• نمک_____ حسبِ ذائقہ
• ٹورٹیلا_____ حسبِ ضرورت
• ٹماٹر_____ حسبِ ضرورت
• دھنیا_____ گارنش کے لئے
• چیڈر چیز_____ حسبِ ضرورت
• موزریلا چیز_____ حسبِ ضرورت
• نمک_____حسب ذائقہ
• ثابت کالی مرچ_____ 5-6عدد
• پانی_____ حسبِ ضرورت

ترکیب:
ایک برتن میں، پانی، نمک، کالی مرچ، ادرک لہسن پیسٹ، پیاز اور چکن ڈال کر چکن اچھی طرح پکنے تک ابال لیں بعد میں استعمال کے لئے یخنی نکال کر سائیڈ پر رکھ دیں۔
اب ایک پین میں کھانے کا تیل گرم کرکے اس میں لہسن ایک منٹ بھون کر پیاز ڈالیں اور دو سے تین منٹ فرائی کریں۔
پھر اس میں ابلا ہوا چکن ڈال کر چکن کے ریزے کر لیں۔
پھر اس میں نمک، کٹی لال مرچیں، تبیسکو سو س، ہاٹ سوس اور لیموں کا رس ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔
اب آخر میں پیاز اور شملا مرچ ڈال کر دو منٹ پکائیں۔
اب ایک دوسرے پین میں کھانے کا تیل گرم کرکے اس میدہ ڈال کر ایک منٹ پکائیں۔
پھر اس میں چِلی پاؤڈر، لہسن پاؤڈر، ذیرہ اور اوریگانو ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔
پھر اس میں تھوڑا تھوڑا کرکے چکن ڈالیں اور مکس کرتے جائیں جب تک سوس گاڑھی ہوجائے۔
اب اس میں ٹماٹر پیسٹ اور سرکہ ڈال کر پندرہ سے بیس منٹ پکائیں۔
پھر نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں، انچلاڈاسوس تیار ہے۔
اب ایک ٹورٹیلا پر انچلا ڈا سوس پھیلاکر تیار کیا ہوا چکن رکھیں اور رول کرکے سائیڈ پر رکھ دیں۔
پھر ایک بیکنگ ڈِش لے کر اس پر انچلا ڈا سوس پھیلاکر اس پر تیار کئے ہوئے ٹورٹیلا رول ز رکھیں۔
اب اس پر تھوڑی اور انچلا ڈا سوس پھیلائیں اور چیز چھڑک دیں۔
اب اس ڈِش کو ایلومینیم فوائل میں ڈھک کر پہلے سے گرم اوون میں ایک سو اسی کے ٹمپریچر پر پندرہ سے بیس منٹ بیک کر لیں یا جب تک چیز پگھل جائے۔
مزیدار چکن انچلاڈاس تیار ہیں۔
سوس کے ساتھ سرو کریں۔
Posted By: Samar, Dubai

Find out the Chicken Enchiladas Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Mexican Foods. Chicken Enchiladas is very famous in desi people. At KFoods you can find Chicken Enchiladas and all the urdu recipes in a very easiest way.

Chicken Enchiladas

Chicken Enchiladas in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Mexican Foods.

Reviews & Comments