Chicken Biryani Recipe in Urdu

Find delicious Chicken Biryani recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Chicken Biryani recipe is one of the common and most searched dishes in the Chicken, Poultry recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Chicken Biryani recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Chicken Biryani
chef Recommended By Chef
time-clock 00.35 To Prep
time-clock 00.20 To Cook
6 Servings
Tips About Recipe

3603 Views 0 Comments

چکن بریانی
اجزاء:
•چکن_____ سوا کلو
•چاول_____ 1 کلو
•ادرک لہسن پسا_____ 2 کھانے کے چمچ
•نمک_____ حسب ذائقہ
•پیاز (باریک کٹی ہوئی) _____ 3 عدد درمیانی
•ٹماٹر (باریک کٹے ہوئے) _____ 6 عدد درمیانے
•دہی (پھینٹا ہوا) _____ 1 پیالی
•سفید زیرہ_____ 1 چائے کا چمچ
•ہلدی پسی ہوئی_____ 1 چائے کا چمچ
•لال مرچ پسی ہوئی_____ 2 کھانے کے چمچ
•دھنیا پسا ہوا_____ 1 کھانے کا چمچ
•گرم مصالحہ پسا ہوا_____ 1 کھانے کا چمچ
•ہری مرچیں (باریک کٹی ہوئی) _____ 6 سے آٹھ عدد
•ہرا دھنیا (باریک کٹا ہوا) _____ آدھی گٹھی
•پودینہ (باریک کٹا ہوا) _____ آدھی گٹھی
•ثابت گرم مصالحہ_____ 2 کھانے کے چمچ
•زردے کا رنگ_____ 1 چٹکی
•دودھ_____ 1 پیالی
•کیوڑہ ایسنس_____ چند قطرے
•کوکنگ آئل_____ 1 پیالی

ترکیب:
دیگچی میں کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر تین سے پانچ منٹ گرم کر کے ثابت گرم مصالحہ ڈال دیں-
جب کڑکڑانے لگے تو پیاز ڈال کر سنہرا فرائی کر لیں-
ادرک٬ لہسن٬ ہلدی اور زیرہ ڈال کر دو سے تین منٹ تک چمچ چلائیں اور پھر ٹماٹر شامل کر کے اتنی دیر پکائیں کہ ٹماٹر گل جائیں-
جب ٹماٹر اچھی طرح گل جائیں اور ایک پیسٹ کی شکل میں آ جائیں تو چکن٬ نمک٬ لال مرچ٬ پسا ہوا دھنیا٬ پسا ہوا گرم مصالحہ٬ ہری مرچیں٬ ہرا دھنیا اور پودینہ ڈال دیں-
پھر دہی ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور درمیانی آنچ پر بارہ سے پندرہ منٹ تک پکائیں-
چاولوں کو تھوڑے سے ثابت گرم مصالحے کے ساتھ ایک کنی (مکمل ابلنے سے تین چار منٹ پہلے) ابال کر چھلنی سے پانی چھان لیں-
بڑے سائز کی دیگچی میں چکن کو پھیلا کر رکھیں اور اس کے اوپر چاولوں کی تہہ لگا دیں-
دودھ میں زردے کا رنگ اور کیوڑہ ایسنس ملا کر چاولوں پر چھڑ ک دیں-
دیگچی کو ڈھک کر پندرہ سے بیس منٹ کے لیے گرم توے پر رکھ کر ہلکی آنچ پر(دم پر) پکائیں-

Posted By: Hina, Lahore

Find out the Chicken Biryani Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Chicken, Poultry. Chicken Biryani is very famous in desi people. At KFoods you can find Chicken Biryani and all the urdu recipes in a very easiest way.

Chicken Biryani

Chicken Biryani in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Chicken, Poultry.

Reviews & Comments