چاکلیٹ، مکھن اور چینی میں دو کھانے کے چمچ پانی ڈال کر دو منٹ کےلئے مائیکرو میں پکائیں۔
اب میدہ، بیکنگ پاؤڈر اور نمک کو مکس کریں۔
پھر چاکلیٹ کے مکسچر کو ٹھنڈا کرکے اس میں انڈے ڈال کر بیٹر سے پھینٹ لیں۔
اس کے بعد میدہ شامل کرکے فولڈ کرلیں۔
اب ونیلا ایسنس ڈال کر آخر میں آخروٹ شامل کرکے مکس کریں اور اوون میں ایک سو اسی ڈگری سینٹی گریڈ پر تیس منٹ بیک کرلیں۔
مزیدار چیوی چاکلیٹ براؤنیز تیار ہیں۔