دودھ دیگچی میں ڈال کر چولہے پر چڑھا دیجئے۔تھوڑے سے دودھ یا پانی میں کسٹرڈ گھول لیجئے۔ جب دودھ ابلنے لگے تو اس میں کسٹرڈ ڈال دیجئے اور ساتھ ساتھ چمچہ ہلاتے جائیے تاکہ گٹھلی نہ بننے پائے۔ تھوڑا سا گاڑھا ہونے پر چینی ڈال دیجئے اور مزید پکائیے۔گاڑھا ہو جانے پر اتار لیجئے اور کسی برتن میں ڈال کر جمنے کیلئے فریج میں رکھ دیجئے۔چیری کے ڈبے کو کھول کر چیری کو الگ کر لیجئے اور اس کا رس یا شیرہ کسی الگ برتن میں نکال لیجئے۔ اس شیرے میں کارن فلور اچھی طرح گھول لیجئے اور پھر کسٹرڈ کی طرح پکائیے۔ گاڑھا ہو جائے تو اتار لیجئے۔کسٹرڈ جم جائے تو اسے فریج سے نکال لیجئے اور اس پر چیری کے شیرے اور کارن فلور کا آمیزہ ڈال دیجئے۔ حسب پسند اس پر چیری سجا کر یا اس کے بغیر ہی فریج میں رکھ کر ٹھنڈا کر لیجئے اور ٹھنڈا ہو جانے پر شوق فرمائیے۔