میدہ میں نمک ملا کر چھان کر رکھ لیں اور چینی کو باریک پیس لیں۔
صاف خشک بڑے پیالے میں مکھن اور پسی ہوئی چینی ڈالیں اور الیکٹرک بیٹر کی مدد سے پھینٹ لیں۔
شروع میں ہلکی اسپیڈ پر بیٹر چلائیں اور جب دونوں چیزیں مکس ہو جائے تو بیٹر کی اسپیڈکو تیز کرکے اتنی دیر پھینٹیں کہ وہ کریم کی شکل میں آجائے۔
جب تمام چیزیں یکجان ہو جائیں تو ان کو دو سے تین حصوں میں کر لیں اور ان میں چٹکی بھر حسب پسند فوڈ کلر شامل کرلیں۔پلاسٹک میں لپیٹ کر پندرہ سے بیس منٹ فریج میں رکھ دیں۔
اوون کو پندہ سے بیس منڑ پہلے ایک سو اسی ڈگری پر گرم کر لیں،میدہ کے مکسچر کو بیل لیں(چپاتی سے تھوڑا موٹا رکھیں) اور ان کو بسکٹ کے کٹر کی مدد سے حسب پسند شیپ میں کاٹ لیں۔
بسکٹ کو اوون کی ٹرےمیں رکھ کر آٹھ سے دس منٹ بیک کر لیں۔اوون سے نکال کر روم ٹمپریچر پر ٹھنڈا کر لیں۔