Baqar Khani Recipe in Urdu

Baqar Khani

586 Views 1 Comments

باقر خانی
اجزاء:
شام کی چائے کے ساتھ مزیدرا گرما گرم خستہ سی باقر خانی کھانے کے لیے مل جائے تو چائے کا مزہ ہی دوبالا ہو جاتا ہے۔ بازار سے اب 12 روپے کی ایک اچھی باقر خانی ملتی ہے اس سے اچھا ایک مرتبہ خود گھر میں یہ بنا کر دیکھیں آپ کو آج ہم بتا رہے ہیں بیکری شیف کی بتائی گئی زبردست سی ٹپ۔
اجزاء:
میدہ، آدھا کلو
مکھن، ایک کپ
انڈے،دو عدد
چینی،2 چائے کے چمچ
پانی، حسب ضرورت
نمک، حسب ذائقہ
تل،چار کھانے کے چمچ
ترکیب:
• میدہ، ایک انڈا، نمک، چینی، دو کھانے کے چمچ مکھن اور پانی ڈال کر درمیانی ڈو گوندھ لیں۔
• اب ڈو کو روٹی کی طرح رول کرلیں یعنی چھوٹے پیڑے تیار کرلیں۔
• اب ایک پین میں ایک جگ کے برابر پانی ڈال کر اس کو ابالیں اور اس ابلتے ہوئے پانی میں ڈو کے بنے ہوئے چھوٹے سے پیڑے ڈال کر اس کو 15 منٹ کیلئے پکائیں کہ ان کا رنگ براؤن ہونے لگے۔

• پھر ان کو نکال کر ایک پلیٹ میں رکھیں ان پر مکھن کا سپرے کریں اور چینی کو اوپر سے چھڑک دیں۔
• اس کے بعد چولہے پر پریشر کُکر رکھیں اور اس پر جالی رکھ کر کسی ڈھکن پر مکھن لگا کر یہ باقر خانی رکھیں اور کُکر کو 3 سے 4 منٹ کیلئے دم پر رکھ دیں۔
• آپ دیکھیں گی کہ کچھ ہی دیر میں گرما گرم باقر خانی بن کر تیار ہو جائے گی اب اس کو چائے کے ساتھ سروو کردیں۔

Posted By: Humaira, Karachi

Find out the Baqar Khani Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Ice Cream & Deserts. Baqar Khani is very famous in desi people. At KFoods you can find Baqar Khani and all the urdu recipes in a very easiest way.

Baqar Khani

Baqar Khani in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Ice Cream & Deserts.

مزید آئسکریم, سوئیٹ ڈیشز ریسیپیز

Latest Articles

Reviews & Comments

nice

  • any one,
  • Nov 17, 2022