آلو کا پرا ٹھا
اجزاء:
گندم کا آٹا اڑھائی سو گرام (Wheat flour 250 gm)
آلو ایک کپ (ابال کر کچلا ہوا) (Potatoes 1 cup boiled)
نمک ایک چوتھائی چائے کا چمچ (Salt ¼ tsp)
لال مرچ آدھا چائے کا چمچ (کُٹی ہوئی) (Red chili ½ tsp crushed)
ہرا دھنیا ایک کھانے کا چمچ (کٹا ہوا) (Coriander leaves 1 tbsp chopped)
ہری مرچ دو عدد (کٹی ہوئی) (Green chilies 2 chopped)
زیرہ آدھا چائے کا چمچ (پھون کر پسا ہوا) (Cumin ½ tsp roasted and crushed)
ترکیب:
• گندم کا آٹا پانی کے ساتھ گوندھ (knead) لیں اور تیس منٹ کےلئے (30 mints) رکھ دیں۔
• ایک پیالے (bowl) میں آلو، نمک، لال مرچ، ہرا دھنیا، ہری مرچ اور زیرہ ڈال کر اچھی طرح مِکس (mix) کردیں۔
• اب ڈو کے دو پیڑے بنا کر پانچ انچ (5”) کی گولائی میں روٹی بیل لیں۔
• ایک روٹی پر گھی لگائیں اور اس پر تھوڑا سا خشک آٹا (dry flour) چھڑکیں۔
• اب اس مکسچر (mixture) کو اس روٹی میں بھر کر شیلو فرائی (shallow fry) کریں یہاں تک کہ لائٹ گولڈن (light brown) ہوجائیں۔ اب انہیں ڈش (dish) میں رکھ کر گرم گرم پیش کریں اور اسی طرح مزید پراٹھے بنائیں۔
Posted By: MRS ASMA ZAFAR, karachi