Aloo Gosht Ka Salan Recipe in Urdu

Find delicious Aloo Gosht Ka Salan recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Aloo Gosht Ka Salan recipe is one of the common and most searched dishes in the Special Pakistani Dishes recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Aloo Gosht Ka Salan recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Aloo Gosht Ka Salan
chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

170 Views 0 Comments

آلو گوشت کا سالن
اجزاء:
گوشت (بکرے یا گائے کا) آدھا کلو
آلو 3 درمیانے (بڑے ٹکڑوں میں کٹے ہوئے)
پیاز 2 درمیانی (باریک کٹی ہوئی)
ٹماٹر 2 درمیانے (کٹے ہوئے)
ادرک لہسن کا پیسٹ 2 کھانے کے چمچ
دہی آدھا کپ
لال مرچ پاؤڈر 1½ چائے کا چمچ
ہلدی آدھا چائے کا چمچ
دھنیا پاؤڈر 2 چائے کے چمچ
زیرہ پاؤڈر 1 چائے کا چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
ثابت گرم مصالحہ (دارچینی، بڑی الائچی، چھوٹی الائچی، لونگ، تیز پات) حسبِ ضرورت
گرم مصالحہ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
ہری مرچ 2 سے 3 عدد
ہرا دھنیا ایک مٹھی
قصوری میتھی
ادرک باریک کٹی ہوئی (گارنش کے لیے)
تیل یا گھی آدھا کپ
ترکیب:
٭ دیگچی میں تیل یا گھی گرم کریں اور ثابت گرم مصالحہ ڈال کر چند سیکنڈ بھونیں۔ اب پیاز شامل کریں اور سنہری ہونے تک اچھی طرح فرائی کریں۔
٭اس کے بعد ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر ایک منٹ بھونیں تاکہ کچا پن ختم ہو جائے۔
٭ اب گوشت شامل کریں اور تیز آنچ پر اچھی طرح بھونیں، یہاں تک کہ اس کا رنگ تبدیل ہو جائے۔ پھر لال مرچ، ہلدی، دھنیا، زیرہ اور نمک ڈال کر دو سے تین منٹ مزید بھونیں۔
٭ دہی شامل کریں اور مسلسل چلاتے ہوئے مصالحہ اس وقت تک پکائیں جب تک تیل الگ نظر آنے نہ لگے۔ پھر ٹماٹر ڈال کر نرم ہونے تک پکائیں۔
٭ اب حسبِ ضرورت گرم پانی ڈال کر گوشت کو ڈھک دیں اور درمیانی آنچ پر اتنا پکائیں کہ گوشت تقریباً گل جائے۔
٭ دوسری طرف آلو ہلکے سنہری فرائی کر لیں اور پھر سالن میں شامل کر دیں۔ آلو گلنے تک مزید پکائیں تاکہ ان میں مصالحے کا ذائقہ اچھی طرح جذب ہو جائے۔
٭ آخر میں قصوری میتھی، گرم مصالحہ پاؤڈر، ہری مرچ اور ہرا دھنیا شامل کریں۔ دو سے تین منٹ دم دیں، پھر اوپر سے باریک کٹی ادرک ڈال کر گرم گرم روٹی، نان یا سادہ چاول کے ساتھ پیش کریں۔

شیف کا خاص راز:
٭ سالن کو ذائقے دار بنانے کے لیے گوشت کو اچھی طرح بھوننا سب سے اہم مرحلہ ہے۔
٭ اگر ہلکی سی کھٹاس پسند ہو تو آخر میں ایک چائے کا چمچ لیموں کا رس شامل کر سکتے ہیں۔
٭ اگلے دن گرم کیا ہوا آلو گوشت اکثر پہلے دن سے بھی زیادہ مزیدار لگتا ہے کیونکہ مصالحے اچھی طرح رچ بس جاتے ہیں۔
Posted By: Salwa Noor, Karachi

Find out the Aloo Gosht Ka Salan Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Special Pakistani Dishes. Aloo Gosht Ka Salan is very famous in desi people. At KFoods you can find Aloo Gosht Ka Salan and all the urdu recipes in a very easiest way.

Aloo Gosht Ka Salan

Aloo Gosht Ka Salan in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Special Pakistani Dishes.

Get Alerts