Alo gosht ka Salan aur fried matar Recipe in Urdu

Alo gosht ka Salan aur fried matar

آلو گوشت کا سالن اور فرائڈ مٹر

اجزاء:
آج کل بازار میں مٹر بہت زیادہ مل رہے ہیں لیکن ہر کوئی مٹر کا شوقین نہیں ہوتا خصوصاً بچے تو اس کو کھانے سے منہ بناتے ہیں وہ نہیں چاہتے کہ ان کو مٹر کا سالن دیا جائے لیکنا گر یہی مٹر آپ آلو گوشت میں ڈال کر ہمارے بتائے گئے اس اندازے سے بنائیں گے تو بچے بھی شوق سے کھائیں گے اور ہر کوئی آپ سے یہ کھانا کھانے کے لیے دوبارہ فرمائش کرے گا۔
اجزاء:
ایک پاؤ مٹر،
آدھا کلو آلو،
آدھا کلو گوشت ( بیف ) چکن کا استعمال بھی کرسکتی ہیں،
لال مرچ پاؤڈر،
ہری مرچ،
ہرا دھنیا،
کالی مرچ،
گرم مصالحہ،
املی کا پیسٹ،
ٹماٹر 2 سے 3،
دہی آدھا کپ
پیاز 1 سے 2 کٹی ہوئی
آئل 1 سے ڈیڑھ کپ،
ہلدی ایک چمچ،
دھنیا آدھا چمچ،
لونگ 1 سے 2،
لیموں کا رس 1 چمچ
زیرہ آدھا چمچ۔
٭ آلوؤں کو دھو کر چھیل لیں اور اپنی مرضی کے مطابق کاٹ کر رکھ لیں یا پھر گول قتلے کاٹ لیں۔
٭ مٹر چھیل کر ان کو کم آئل میں فرائی کرلیں کہ ہلکا سا رنگ تبدیل ہو جائے۔
٭ پیاز کاٹ کر اس کو آئل اور زیرے میں براؤن کرلیں اور سل بٹے پر پیس کر اس کو دوبارہ آئل میں ڈال دیں اور اب اس میں ہلدی، دھنیا، کالی مرچ، لال مرچ، لونگ، دہی، ٹماٹر اور ایک کپ پانی ڈال کر اچھی طرح مصالحہ بھونیں اور اس میں آلو ڈال کر چھوڑ دیں۔
٭ گوشت کو ابال کر الگ رکھ لیں۔
٭ جب آلو گلنے پر آجائیں تو اس میں گوشت ڈال کر 5 سے 8 منٹ کیلئے ڈھکن ڈھک کر پکنے دیں۔
٭ گوشت اور مصالحہ اچھی طرح بھن جائے تو اس میں املی کا پیسٹ، لیموں کا رس اور مٹر ڈال کر تھوڑی دیر پکائیں اور ہرا دھنیا ڈال کر سروو کردیں۔

Posted By: Humaira, Karachi

Find out the Alo gosht ka Salan aur fried matar Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Special Pakistani Dishes. Alo gosht ka Salan aur fried matar is very famous in desi people. At KFoods you can find Alo gosht ka Salan aur fried matar and all the urdu recipes in a very easiest way.

Alo gosht ka Salan aur fried matar

Alo gosht ka Salan aur fried matar in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Special Pakistani Dishes.

مزید پاکستانی کھانے ریسیپیز

Reviews & Comments

Leave Comment