سب سے پہلے آموں کو دھو کر اچھی طرح خشک کرلیا جائے اور پھر ان کو درمیان میں سے کاٹ کر چار چار ٹکڑے بنا لیے جائیں میتھرے کے علاوہ تمام مصالحہ جات موٹے موٹے کوٹ لیے جائیں اور ان میں تھوڑا سا سرسوں کا تیل ملا کر ملیدہ سا بنا لیا جائے- اس تیار شدہ ملیدے کو آم کے ساتھ اچھی طرح مکس کر دیا جائے اور کسی مرتبان میں ڈالتے جائیں٬ مصالحہ اگر بچ جائے تو وہ بھی اوپر ڈال دیا جائے- مرتبان پر ڈھکنا رکھ کر اس کا منہ کسی صاف شفاف کپڑے سے باندھیں اور مرتبان کو دو تین دن تک دھوپ میں پڑا رہنے دیں اور ہر روز مرتبان کو اچھی طرح سے ہلا دیا کریں-
دوسرے مرحلے میں کریلوں کو اچھی طرح سے خشک کرلیں اور جب یہ مکمل طور پر خشک ہوجائیں تو ان کے لمبے لمبے ٹکڑے کاٹ لیے جائیں یا صرف چار چار ٹکڑے کاٹ لیے جائیں- کریلوں کے بیج بھی پھینک دیں اور ان کے ٹکڑے آم کے اچار میں ڈال دیے جائیں- ایک بڑے چمچے کی مدد سے آم اور کریلے کے ٹکڑوں کو اچھی طرح سے آپس میں ملا دیا جائے اور چمچہ مرتبان کے نیچے تک جانا چاہیے آم اور کریلے مل جائیں مرتبان کا ڈھکنا بند کر کے منہ پر صاف کپڑا باندھ دیا جائے- اس مرتبان کو دو دن تک دھوپ میں پڑا رہنے دیا جائے تیل اس قدر ڈالیں کہ جس میں اچار اچھی طرح سے ڈوب جائے- تیل ڈالنے کے بعد اچار کو دو تین دن تک پڑا رہنے دیں- چار پانچ دن کے بعد آپ اسے استعمال کر سکتے ہیں- بہت لذیز اور ذائقے دار اچار تیار ہوتا ہے- اس اچار میں مصالحہ تیار کرتے وقت کابلی چنے اور لہسن و پیاز بھی چھیل کر ڈال سکتے ہیں- کچھ لوگ مصالحے کے ساتھ فالسے بھی اس اچار میں ڈالتے ہیں جس سے یہ اچار مزید لذت بخش ہوجاتا ہے-