Aam Ka Meetha Achar Recipe in Urdu

Aam Ka Meetha Achar

آم کا میٹھا اچار

اجزاء:
کچے آم ----- ڈیڑھ کلو
چینی کا شربت ------ ایک کلو گرام (بہت گاڑھا)
رائی ------ پچاس گرام (موٹی پسی ہوئی)
سرسوں کا تیل ----- ایک پاؤ
میتھرے ------ پچاس گرام (پسے ہوئے)
نمک ----- حسب ذائقہ
ثابت سیاہ مرچ ------ پچیس گرام
ہلدی ------ پچیس گرام (پسی ہوئی)
ثابت سفید زیرہ ------ پچیس گرام
لیموں ------ ایک عدد
سب سے پہلے آموں کو اچھی طرح سے دھو کر لمبائی کے رخ پر کاٹ لیں- اس کی گٹھلیوں کو پھینک دیں- آم ٹکڑوں کو نمک اور رائی کے ساتھ ملا کر اسے پانی میں دو تین تک رکھیں- اور پھر ان کو نکال کر کپڑے سے صاف کرلیں - ایک کلو گرام چینی میں پاؤ بھر پانی اور ایک لیموں کا رس ملا کر گرم کر لیں- اس طرح گاڑھا شربت تیار ہوجائے گا- آم کے ٹکڑوں کو اس شربت میں چوبیس گھنٹے تک کے لیے رکھ دیں اور باقی تمام مصالحہ جات بھی ڈال دیں- سرسوں کے تیل کو گرم کر کے ٹھنڈا کرلیں اور سب سے آخر میں تیل بھی ڈال دیں- آم کا نہایت ہی مزیدار اور میٹھا اچار تیار ہوگا- مزے مزے سے تناول فرمائیں-

Posted By: nighat,

Find out the Aam Ka Meetha Achar Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Salad, Pickle, Sauces. Aam Ka Meetha Achar is very famous in desi people. At KFoods you can find Aam Ka Meetha Achar and all the urdu recipes in a very easiest way.

Aam Ka Meetha Achar

Aam Ka Meetha Achar in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Salad, Pickle, Sauces.

مزید سلاد٬ اچار اور چٹنیاں ریسیپیز

Reviews & Comments (1)

salam ap k recipes bhut achi hen

Aug 27, 2013 SHAZIA Bahawalpur

Leave Comment