25 Masalon Wala Qorma Recipe in Urdu

Find delicious 25 Masalon Wala Qorma recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. 25 Masalon Wala Qorma recipe is one of the common and most searched dishes in the Chicken, Poultry recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating 25 Masalon Wala Qorma recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

7859 Views 0 Comments

25 مصالحوں والا قورمہ
اجزاء:
ایران میں پاکستانیوں سے زیادہ مزیدار اور محنت والے کھانے بنائے اور کھائے جاتے ہیں۔ ہم صرف گوشت کو چند طریقوں سے ہی شاید بنانا جانتے ہیں لیکن ایرانی ان میں ایس مصالحوں اور سبزیوں کا جوڑ بناتے ہیں کہ وہ کاھنے صرد زبان کے ذائقے کی حد تک ہی مزیدار نہیں بلکہ ملٹی وٹامنز اور ملٹی پروٹینز کو جسم میں بنانے کا کام کرتے ہیں۔

آئیے آج آ پ کو کے فوڈ ز میں بتاتے ہیں مزیدار 25 مصالحوں والا گائے کی زبان کا قورمہ جس کا نام سن کر آپ کو لگ رہا ہوگا ک اس میں سرف گائے کی زبان کا گوشت اور مصالحے شامل ہیں جبکہ حقیقت میں ان کے علاوہ اس قورمے میں 8 مختلف قسم کی سبزیاں بھی استعمال ہوتی ہیں۔

سُن کر آپ کو بھی حیرت ہو رہی ہوگی کہ اتنے زیادہ اجزات کو ملا کر صرف ایک کھانا تیار ہوتا ہے ؟ جی ہاں! ایرانی بڑے ملے جُلے اور ملٹی فوڈز کھانے بناتے ہیں۔


اجزاء:
٭ 1 شملہ مرچ،
٭ 8 سے 10 ہری مرچ،
٭ لہسن ادرک (کٹے ہوئے)
٭ گائے کی زبان،
٭ کالی مرچ پاؤڈر،
٭ ہلدی،
٭ دھنیا،
٭ گوبھی،
٭ چقندر،
٭ شلجم،
٭ گاجر،
٭ ہری پیاز،
٭ زیرہ،
٭ لونگ،
دارچینی،
٭ بادیان کے پھول،
٭ ہینگ،
٭ لیموں،
٭ پیاز،
٭ گوشت گلانے والا مصالحہ،
٭ ٹماٹر،
٭ آلو،
٭ جائفل جاوتری،
٭ نمک،
٭ آئل،
٭ سرکہ،
٭ مشروم،
٭ ککڑی۔
ترکیب:
٭ سب سے پہلے زبان کے گوشت کو دھو کر اس میں سرکہ لگا کر 5 منٹ کیلئے رکھ دیں۔
٭ پریشر کُکر میں 3 سے 4کپ آئل ڈالیں اور زیرہ ڈال کر اس کو بھون لیں۔
٭ اب اس میں سے زیرہ الگ کرلیں اور آئل میں زبان کا گوشت ڈال کر 25 منٹ کیلئے کُکر کو بند کردیں۔
٭ ایک کڑاہی میں آلوؤں کو کاٹ کر فرائی کرلیں۔ آلو کے قتلے موٹے اور چوڑے ہوں۔
٭ اس کے بعد کڑاہی میں تمام تر سبزیوں کو کاٹ کر ڈالیں اور اس طرح فرائی کریں کہ یہ ہلکی براؤن ہو جائیں۔
٭ کڑاہی میں سارے مصالحے اور ہری مرچ سمیت 1 چمچ ہینگ ، کٹے ہوئے مشروم اور آدھا چمچ کلونجی ڈال کر اچھی طرح بھون لیں پھر اس میں 1 پیاز کاٹ کر اس کو فرائی کرلیں۔
٭ اب گوشت کو کھول کر دیکھیں اگر وہ گل گیا ہے تواس کو چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں اور سارے چھچڑے الگ کرلیں۔
٭ گوشت کو اب ایک پتیلے میں ڈالیں اور اس میں پکی ہوئی سبزیاں اور بھنا ہوا مصالحہ ڈال کر تمام چیزو ں کو اچھی طرح مکس کریں اور 20 منٹ کیلئے ڈھکن ڈھک کر ہلکی آنچ پر پکائیں اور فرائڈ آلو بھی اسی میں چھوڑ دیں۔
٭ سلاد کیلئے: ایک پیالے میں ٹماٹر اور گوبھی کاٹ کر رکھیں اور اس پر لیموں کا رس اور نمک چھڑک کر چھوڑ دیں۔
٭ لیجیے 25 مصالحوں والا گائے کی زبان کا قورمہ بن کر تیار ہے۔ اس کو روٹی اور سلاد کے ساتھ سروو کردیں۔
Posted By: Humaira, Lahore

Find out the 25 Masalon Wala Qorma Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Chicken, Poultry. 25 Masalon Wala Qorma is very famous in desi people. At KFoods you can find 25 Masalon Wala Qorma and all the urdu recipes in a very easiest way.

25 Masalon Wala Qorma

25 Masalon Wala Qorma in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Chicken, Poultry.

Reviews & Comments