Thyroid Ke Masail Ka Asan Ilaj

Find effective Dr Umme Raheel Tips in Urdu for safeguarding Thyroid Ke Masail Ka Asan Ilaj. Individuals often explore various methods to find valuable tips, natural remedies, wellness guidance, herbal solutions, totkays, and easy home remedies for Thyroid Ke Masail Ka Asan Ilaj. Dive into a rich repository of Dr Umme Raheel Tips, home remedies, useful tips, and more at Daily Tips. Our curated Dr Umme Raheel Tips in Urdu are specifically crafted for ensuring the protection of Thyroid Ke Masail Ka Asan Ilaj. We strive for these tips to be not only informative but also highly effective for your needs.

Thyroid Ke Masail Ka Asan Ilaj
Posted By: Afshan 4501 Views 0 Comments Mar 10, 2022


تھائی رائیڈ سے پیدا ہونے والے مسائل، وزن کا بڑھنا، بال گرنا، منہ پردانے اورطبیعت میں سستی ۔ان سب کے لئے انتہائی آسان حل ڈاکٹر ام راحیل نے بتادیا۔

وزن کا بڑھنا ،بال گرنا، منہ پر دانے،پیٹ نکلنا یہ سب ہارمونل بیلنس بگڑنے سے ہوتا ہے۔ تھائی رائیڈ بھی ہارمونز کا بیلنس بگڑنے ہی کا نام ہے اور اس سے بھی یہ سب مسائل جنم لیتے ہیں۔ بہت سے لوگ تھائی رائیڈ کو ایک ہوا بنالیتے ہیں،ان کو لگتا ہے کہ تھائی رائیڈ ہو گیا تو نہ جانے ہم کون سی مصیبت میں پھنس گئے۔ لیکن ایسا کچھ نہیں اگر بیماری ہوتی بھی ہے تو اس کا علاج بھی ہوتا ہے۔ اپنے آپ کو پرسکون رکھیں ،تھائی رائیڈ کے لئے ایکسرسائز کریں،اس کا علاج کروائیں اور اپنی زندگی کو پرسکون بنائیں۔ گھبرانے یا پریشان ہونے سے سوائے مشکلات میں اضافہ ہونے کے اور کوئی بھی فرق نہیں پڑتا ۔ اسی لئے ہم یہاں آپ کے لئے ڈاکٹر ام راحیل کا ایک بہت عمدہ نسخہ لے کر آئے ہیں جو کہ آپ کے تھائی رائیڈ کے مسئلے کو حل کر دے گا ۔لیکن اس کے ساتھ ساتھ آپ تھائی رائیڈ کی دوا بھی کھاتے رہیں ۔بعد میں ٹیسٹ کروائیں۔ اور ضرورت نہ ہو تو اپنے ڈاکٹر کے مشورے سے دوا روک دیں۔
اس میں آیوڈین نمک کا استعمال کریں۔
دن میں دو دفعہ ادرک کا قہوہ پئیں۔
رات میں سوتے وقت ایک کپ دودھ میں 1 چائے کا چمچ ورجن کوکونٹ آئل ڈال کرضرور پئیں ۔ یہ آپ کے لئے انتہائی مفید ہے۔
4 سے 5 دانے اخروٹ کا روزانہ استعمال ضرور کریں۔اس کو دن میں کسی بھی وقت کھایا جاسکتا ہے۔
مورنگا (سوہانجنا) کے پھول ہارمونز کو بیلنس کرنے میں بہت مدد دیتے ہیں۔ ڈیڑھ کپ پانی میں مورنگا کے پھول،آدھی جائفل، ڈال کر پکائیں،جب پانی 1 کپ رہ جائے تو اس میں لیموں کا رس اور شہد ڈال کر پی لیں۔ کم از کم 40 دن تک استعمال کریں یہ انتہائی فائدے مند قہوہ ہے۔
تھائی رائیڈ کی وجہ سے جن کا وزن بڑھ گیا ہے اس کے لئے ایک بہت مفید قہوہ ہے جس کے پینے سے وزن میں کمی آتی ہے لیکن شرط یہی ہے کہ کھانے پینے کا بھی خیال رکھا جائے۔
ایک کپ پانی میں ادرک، 6 سے 7 کالی مرچیں، دارچینی کا ٹکڑا،ڈال کر اچھی طرح پکائیں۔اب ا س میں لیموں اور شہد ڈال کر پی لیں۔ یہ انتہائی فائدہ مند قہوہ ہے۔

In Dr Umme Raheel Tips section you can check Thyroid Ke Masail Ka Asan Ilaj in most easiest way. Find Thyroid Ke Masail Ka Asan Ilaj in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Thyroid Ke Masail Ka Asan Ilaj totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Thyroid Ke Masail Ka Asan Ilaj.

Reviews & Comments
jpg