Sounf Khane Ke Beshumar Fawaid

Find effective Dr Essa Tips in Urdu for safeguarding Sounf Khane Ke Beshumar Fawaid. Individuals often explore various methods to find valuable tips, natural remedies, wellness guidance, herbal solutions, totkays, and easy home remedies for Sounf Khane Ke Beshumar Fawaid. Dive into a rich repository of Dr Essa Tips, home remedies, useful tips, and more at Daily Tips. Our curated Dr Essa Tips in Urdu are specifically crafted for ensuring the protection of Sounf Khane Ke Beshumar Fawaid. We strive for these tips to be not only informative but also highly effective for your needs.

Sounf Khane Ke Beshumar Fawaid
Posted By: Afshan 18898 Views 0 Comments Mar 14, 2023


سونف کے 4 اہم فوائد ۔ آنکھوں کی روشنی سے لے کر معدے کی کمزوری تک کے اہم مسائل ڈاکٹر عیسٰی کے نسخے


ہمارے گھر کے کچن میں سونف موجود ہوتی ہے۔ اس کو کھانوں میں خوشبواور ذائقے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ بہت سے لوگ اسے پان میں ڈال کر کھانا بھی پسند کرتے ہیں ، کچھ لوگ سونف سپاری کھاتے ہیں، کچھ ویسے ہی کھانا ہضم کرنے کے لئے کھانے کے بعد منہ میں ڈال لیتے ہیں۔ غرض سونف ایسی چیز ہے جس کا ہر گھر میں استعمال عام ہے ۔ لیکن اگر اس کا صحیح وقت اور صحیح مقدار میں استعمال کیا جائے تو یہ ہمارے بہت سے امراض کا علاج بن جاتی ہے ۔ اس کا مسلسل استعمال کسی نقصان کا سبب نہیں بنتا بلکہ اس سے ہمیں فائدے ہی حاصل ہوتے ہیں۔ یہاں ہم ڈاکٹر عیسٰی کے بتائے ہوئے چند نسخے جو کہ سونف سے بنائے گئے ہیں وہ آپ کے لئے لائے ہیں اسے استعمال کریں اور فائدہ اٹھائیں۔

1۔ آنکھوں کی روشنی تیز کرنے کے لئے

آنکھیں اللہ تعالٰی کی بہت بڑی نعمت ہیں۔ ان کی حفاظت ہمارا فرض ہے کہ اللہ کی دی ہوئی نعمت کو ضائع نہ کریں، آنکھیں ہیں تو ہم دنیا کی رنگینیاں اور روشنیاں دیکھنے کے قابل ہیں۔ آج کل بچے ہوں یا بڑے ہر ایک کی آنکھوں پر موٹے موٹے چشمے لگے ہیں۔ نظرکی کمزوری دور کرنے کے سونف ایک بہت بہترین علاج ہے اس کا مستقل استعمال نظر کی کمزوری دور کرتا ہے اور جن کی نظر کمزور نہیں ہے وہ اگر اسے کھائیں تو ان کی نظر کمزور نہیں ہوگی۔ اس کا بہت سادہ سا حل ہے۔
سونف 1 کھانے کا چمچ
مصری 1 کھانے کا چمچ
سونف کو ہلکا سا روسٹ کر لیں تاکہ وہ آسانی سے پِس جائے۔ اس کے بعد اس کو کسی گرائنڈر میں ڈال کر پیس لیں ، اس کے ہم وزن یا حسبِ ذائقہ مصری لیں اور اس کو بھی پیس کر اس سونف میں ملا دیں۔

کیسے کھائیں؟

اگر 5 سے 8 سال تک کا بچہ ہے تو اس کے لئے چائے کا آدھا چمچ پورے دن کے لئے کافی ہے، لیکن اگر 8 سے 18 سال تک کے بچے ہیں تو ان کے لئےآدھا آدھا چائے کا چمچ صبح اور شام کو کھانا ہے۔ اور 18 سال سے بڑے افراد کے لئے ایک چائے کا چمچ صبح اور شام کھائیں۔ یہ نسخہ کم سے کم تین مہینے مسلسل استعمال کریں ۔ اس سے آپ کا چشمے کا نمبریقیناً بدل جائے گا اور نظر بہتر ہو جائے گی۔ اور جن کی نظر کمزور نہیں وہ بھی کھائیں تو ان کی نظر کمزور نہیں ہوگی۔ اس کو مسلسل اور پابندی سے کھائیں ۔ قدرتی چیزیں دیر سے اثر کرتی ہیں لیکن یہ اثر پائیدار ہوتا ہے ۔ اس لئے اس کے لئے پابندی اور مستقل مزاجی لازمی ہے۔

2۔ بچوں کے پیٹ کی گیس کے لئے

چھوٹے بچے جو 6 ماہ تک کے ہوتے ہیں جو کچھ بتا نہیں سکتے اور بس روتے رہتے ہیں۔ان کے لئے یہ کمال کا نسخہ ہے۔ اگر بچے کا پیٹ پھولا ہوا ہے اور وہ مسلسل رو رہا ہے اور آپ کو لگتا ہے کہ اس کو گیس ہو رہی ہے تو اس کے لئے یہ نسخہ استعمال کریں۔
سونف 1 چائے کا چمچ
پانی آدھا کپ
آدھا کپ پانی میں ایک چائے کا چمچ سونف ڈال کر دو تین ابال آنے دیں جب پانی کا رنگ بدل جائے اور آپ کو لگے کہ سونف کا عرق نکل گیا ہے تو اس کو چھان کر بچے کو وقفے وقفے سے دو تین دفعہ پلائیں اس سے اس کی گیس کی تکلیف ختم ہو جائے گی۔

3۔ قبض کے لئے

اگر بچے کو گیس کے ساتھ قبض بھی ہے تو اس کے لئے یہ نسخہ استعمال کریں۔
سونف ایک چائے کا چمچ
گڑ آدھا چائے کا چمچ
پانی آدھا کپ
ان تینوں چیزوں کو پکائیں جب دو تین ابال آجائیں تو اس کو چھان لیں اور بچے کو آدھا چمچ دن میں دو سے تین دفعہ پلائیں ، قبض اور گیس دونوں ٹھیک ہو جائیں گے،

4۔ معدے کی طاقت کے لئے

ان لوگوں کے لئے جو کہ معدے کی کمزوری میں مبتلا ہیں۔ جو بھی کھاتے ہیں وہ معدہ ہضم نہیں کر پاتا۔ ایسا لگتا ہے کہ معدے میں پتھر رکھے ہیں تو ایسے لوگوں کے لئے معدے کی مضبوطی کے لئے کہ لکڑ پتھر بھی ہضم ہو جائیں۔ ان کے لئے کمال کا نسخہ ہے۔
گلقند ایک کھانے کا چمچ
سونف کا پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
ان دونوں چیزوں کو اپنی مرضی کے مطابق مقدار میں لے لیں اگر ایک پاؤ گلقند لیں تو آدھا پاؤ سونف لیں اور اس سونف کو پیس لیں اور گلقند کے ساتھ ملا کر یک جان کر لیں۔ دن میں ایک سے دو دفعہ 1 چائے کا چمچ اسے کھالیں، معدے کی ساری کمزوری دور ہوجائے گی اور وہ کھانا صحیح ہضم کرنے لگے گا، اگر معدے کا السر یا کوئی اور بیماری ہے تو یہ نسخہ اس کے لئے نہیں ، یہ صرف ضعفِ معدہ کا نسخہ ہے۔

In Dr Essa Tips section you can check Sounf Khane Ke Beshumar Fawaid in most easiest way. Find Sounf Khane Ke Beshumar Fawaid in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Sounf Khane Ke Beshumar Fawaid totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Sounf Khane Ke Beshumar Fawaid.

Reviews & Comments
jpg