Seeny Ki Jalan Khatam Karne Wali Ghizain

Find effective Health Tips and Totkay in Urdu for safeguarding Seeny Ki Jalan Khatam Karne Wali Ghizain. Individuals often explore various methods to find valuable tips, natural remedies, wellness guidance, herbal solutions, totkays, and easy home remedies for Seeny Ki Jalan Khatam Karne Wali Ghizain. Dive into a rich repository of Health Tips and Totkay, home remedies, useful tips, and more at Daily Tips. Our curated Health Tips and Totkay in Urdu are specifically crafted for ensuring the protection of Seeny Ki Jalan Khatam Karne Wali Ghizain. We strive for these tips to be not only informative but also highly effective for your needs.

Seeny Ki Jalan Khatam Karne Wali Ghizain
Posted By: Shagufta 960 Views 0 Comments May 23, 2023


سینے میں جلن اور معدے کی تیزابیت ہوگئی ہے تو جانیں 20 منٹ میں اس کو ختم کرنے والی وہ 5 غذائیں جو دیں آپ کو فوری آرام


کھانے کے بعد اکثر لوگوں کو سینے میں جلن اور معدے میں تیزابیت کی شکایت ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے وہ مستقل پریشانی کا شکار ہو جاتے ہیں کیونکہ ایسی حالت میں سانس لیتے وقت بھی آپ کو یہ محسوس ہوتا ہے کہ کھانا جیسے گلے میں آگیا ہو یا پھر جلن اتنی ہوتی ہے کہ پانی پی کر بھی سکوں نہیں آتا اور بار بار پانی پینے سے پیٹ پھول جاتا ہے اور اطراف سے آنے والی کھانوں کی خوشبو سے اکتاہٹ ہونے لگتی ہے۔ آپ کے ساتھ بھی ایسا معاملہ پیش آتا ہے تو جانیں وہ 5 غذائیں جو 20 منٹ میں آپ کی بھی مشکل آسان کر سکتی ہیں ۔
غذائی نالی کے نچلے حصے میں ہونے والی تکلیف کی وجہ سے یہ شکایت ہوتی ہے کیونکہ غذائی نالی کا نچلا حصہ معدے سے جڑا ہوتا ہے اور مسلز بند نہ ہونے کی وجہ سے معدے میں موجود تیزاب اور کھانا اوپر غذائی نالی میں آجاتے ہیں جس سے سینے میں تیزابیت کی شکایت ہوتی ہے اور منہ کا ذائقہ خراب محسوس ہوتا ہے۔


کیلا:


کیلا آپ کو اس مسئلے میں جلد فائدہ دے سکتا ہے کیونکہ اس میں آئرن کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے جو غذائی نالی میں موجود کھانے کے اجزاء اور آکسیجن کو اپنے اندر جذب کرنے کا کام کرتا ہے جس کی وجہ سے جلن اور تیزابیت ختم ہونے لگتی ہے اور یہ تمام کام بہت جلد ہی ہوتا ہے۔


ادرک:


ادرک اینٹی آکسیڈنٹ ہے، اس کی چائے سینے میں جلن کی شکایت کو بھی کم کرسکتی ہے لیکن اگر آپ کو زیادہ جلن ہے تو اس کا ایک انچ کا ٹکڑا چبائیں اور اس کا رس پی لیں، اس سے کچھ دیر تک گلے میں خراش ہوگی مگر کچھ ہی دیر میں آپ کو سکون مل جائے گا۔


جو کا دلیہ:


جو کا دلیہ فائبر کی بڑی مقدار رکھتا ہے اور یہ فائبرز کافی زیادہ ہوتی ہیں جو تیزابیت کو ختم کرنے اور معدے کو ریلیف پہنچانے میں مدد کرتے ہیں۔ جو کا دلیہ نیم گرم دودھ کے ساتھ استعمال کرنا سب سے مناسب ہے اس سے کھانا بھی جلد ہی ہضم ہو جائے گا۔


سونف:


سونف میں پوٹاشیئم اور سوڈیئم پایا جاتا ہے اور ساتھ ہی جسم کو ٹھنڈا رکھنے والے انزائمز پائے جاتے ہیں جو کہ آپ کے اس مسئلے کو دور کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ ایک گلاس نیم گرم پانی میں سونف کا ایک چمچ ڈالیں اور اس کو حل کرکے پی لیں، سونف کو چبا لیں اس سے غذائی نالی کی صفائی بھی ہو جائے گی اور مسئلہ بھی حل ہو جائے گا۔


سلاد پتہ


سلاد پتے میں کوبالامن، وٹامن اے، سی اور ڈی پایا جاتا ہے جو کہ جلن کو دور کرنے میں مدد دیتا ہے۔ آپ چاہیں تو اس کو چبا کر استعمال کرلیں یا پھر ایک طریقہ یہ ہے کہ آپ اس کی چائے بنائیں اور لیموں کا رس شامل کرکے پی لیں یہ اچھا ڈرنک ہے تیزابیت کو دور کرنے کے لئے اور آپ کو اس مسئلے میں جلد آرام بھی پہنچاتا ہے۔

In Health Tips and Totkay section you can check Seeny Ki Jalan Khatam Karne Wali Ghizain in most easiest way. Find Seeny Ki Jalan Khatam Karne Wali Ghizain in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Seeny Ki Jalan Khatam Karne Wali Ghizain totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Seeny Ki Jalan Khatam Karne Wali Ghizain.

Reviews & Comments
jpg

DISCLAIMER: The Health Videos and content information are provided on this site for informational purposes only and is not intend to any Medical Advice, Counseling, Diagnosis or Treatment. Please contact to your health advisor for any your health concern.