Seeny Ki Jalan Ka Ilaj

Find effective Gharelo Tips and Totkay in Urdu for safeguarding Seeny Ki Jalan Ka Ilaj. Individuals often explore various methods to find valuable tips, natural remedies, wellness guidance, herbal solutions, totkays, and easy home remedies for Seeny Ki Jalan Ka Ilaj. Dive into a rich repository of Gharelo Tips and Totkay, home remedies, useful tips, and more at Daily Tips. Our curated Gharelo Tips and Totkay in Urdu are specifically crafted for ensuring the protection of Seeny Ki Jalan Ka Ilaj. We strive for these tips to be not only informative but also highly effective for your needs.

Seeny Ki Jalan Ka Ilaj
Posted By: Sadia 780 Views 0 Comments Jul 23, 2021

بقرعید کے دن ہیں اور ان دنوں میں ہم ایسے پکوان کھاتے ہیں جن کی وجہ سے اکثر ہمارا پیٹ خراب ہو جاتا ہے اور پھر ہمیں بدہضمی، پیٹ درد، سینے کی جلن اور قبض جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
ایسے میں آج ہم آپ کے لئے لائے ہیں ڈاکٹر بلقیس کا بتایا ہوا ایسا خاص نسخہ جس کے استعمال سے ہو جائے ان تمام مسائل کا فوری خاتمہ اور آپ کر سکیں گے عید کے یہ دن بھرپور انجوائے کیونکہ بار بی کیو اور دعوتوں کا سلسلہ تو ابھی جاری رہے گا۔
تو چلیں جان لیتے ہیں وہ کونسا جادوئی نسخہ ہے جو آپ کو پیٹ کے ان مسائل سے فوری نجات دِلا سکتا ہے۔

سینے کی جلن اور قبض کا گھریلو علاج

اس کے لئے آپ کو چاہیئے آملہ، چھوٹی ہر اور اسپغول کی بھوسی، سب سے پہلے چھوٹی ہر کو دیسی گھی میں پکا کر پھِلا لیں، جیسے ہی یہ پھول جائے تو چولہا بند کر دیں، اب اسے پیس کر پاؤڈر بنا لیں، اب آملہ کا بھی پاؤڈر بنا لیں، اب ایک جار میں آملہ کا پاؤڈر، اسپغول کی بھوسی اور چھوٹی ہر کے پاؤڈر کو ہم وزن مقدار میں لے کر ملا لیں، اب دن میں دو مرتبہ یا تو پانی میں یا دودھ میں اس کا آدھا چائے کا چمچ گھول کر پی لیں۔
سینے کی جلن، قبض سے مکمل اور با آسانی نجات مل جائے آپ اس سفوف کو بنا کر رکھ سکتے ہیں اور جب ضرورت ہو اس کا استعمال کر سکتے ہیں۔

In Gharelo Tips and Totkay section you can check Seeny Ki Jalan Ka Ilaj in most easiest way. Find Seeny Ki Jalan Ka Ilaj in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Seeny Ki Jalan Ka Ilaj totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Seeny Ki Jalan Ka Ilaj.

Reviews & Comments
jpg