اکثر اوقات دیکھا گیا ہے کہ لوگوں کے بہت خوبصورت سجے سجائے گھر صرف اس وجہ سے بدنما لگنے لگتے ہیں کیونکہ ان کے گھرکی دیواریں سیلن زدہ ہو جاتی ہیں، اس سیلن کی وجہ سے دیواروں کا رنگ خراب ہو کر اکھڑ جاتا ہے، اور اندر کا پلاسٹر جھانکنے لگتا ہے، جس سے دیواریں بدنما لگتی ہیں اور گھر والے شرمندگی محسوس کرنے لگتے ہیں۔ تو اس کا علاج کیا ہے ، کیا اس کا حل یہی ہے کہ ہر دوسرے مہینے رنگ و روغن کروایا جائے اور پھر وہ چند دن میں خراب ہوجائے۔ تو آج ہم اس کا بہت آسان حل لے کر آئے ہیں جس سے آپ کے دیواروں کا رنگ و روغن بھی برقرار رہے گا اور سیلن بھی نظر نہیں آئے گی۔اس کے لئے آپ کو کرنا صرف یہ ہے کہ دیوار کی سیلن ختم کرنے کے لئے بازار میں ایک کیمیکل ملتا ہے اس کا پیکٹ لے آئیں اس سے تقریباً 16 اسکوائرفٹ کا ایریا کور ہو جاتا ہے ۔ اس کا آدھا پیکٹ 8 اسکوائر فٹ کے لئے کافی ہے۔ اس کیمیکل کا بڑا پیکٹ تقریباً 1000 روپے کا ہے چھوٹا پیکٹ 450 روپے تک کا ہے۔ تو آپ اپنی دیوار کے سیلن زدہ ایریے کا اندازہ کر لیں اور پھر اسی حساب سے اس کیمیکل کو استعمال کریں۔
In Gharelo Tips and Totkay section you can check Seelan Wali Deewar Ko Kaise Theek Kare in most easiest way. Find Seelan Wali Deewar Ko Kaise Theek Kare in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Seelan Wali Deewar Ko Kaise Theek Kare totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Seelan Wali Deewar Ko Kaise Theek Kare.