Sardi Main Galay Ki Kharash Ka Ilaj

Find effective Gharelo Tips and Totkay in Urdu for safeguarding Sardi Main Galay Ki Kharash Ka Ilaj. Individuals often explore various methods to find valuable tips, natural remedies, wellness guidance, herbal solutions, totkays, and easy home remedies for Sardi Main Galay Ki Kharash Ka Ilaj. Dive into a rich repository of Gharelo Tips and Totkay, home remedies, useful tips, and more at Daily Tips. Our curated Gharelo Tips and Totkay in Urdu are specifically crafted for ensuring the protection of Sardi Main Galay Ki Kharash Ka Ilaj. We strive for these tips to be not only informative but also highly effective for your needs.

Sardi Main Galay Ki Kharash Ka Ilaj
Posted By: Sadia 12070 Views 0 Comments Jan 01, 2021


سردی میں آپ کا بھی گلہ خراب رہتا ہے تو جانیں 5 ایسی ٹپس جو بچائیں آپ کو گلے کی خراش سے

سردی کے موسم میں گلے کی خراش اور کھانسی کی شکایت اکثر لوگوں کو رہتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ دیگر وائرل بیماریاں بھی زور پکڑتی ہیں۔گلہ خراب ہونے پر ہم لوگ مختلف کھانسی کے سیرپ اور ادوایات کا استعمال کرتے ہیں مگر فائدہ بہت دنوں کے بعد ہوتا ہے۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ اس سردی آپ اس تکلیف سے بچ سکیں تو جانیں وہ 5 آسان ٹپس جو آپ کی بھی مدد کرسکتی ہیں۔

• ٹوتھ برش روزانہ صاف کریں:

روزانہ دانتوں کو صاف کرنے کے ساتھ ساتھ اپنا ٹوتھ برش بھی صاف کریں کیونکہ غذا کے ذریعے ہمارے منہ میں مختلف قسم کے بیکٹریا اور جراثیم داخل ہوتے ہیں جن کی وجہ سے گلے میں خراش اور کھچاؤ پیدا ہوتا ہے۔ لہٰذا برش کی صفائی بھی اتنی ہی ضروری ہے۔
اس کو صاف کرنے کے لئے آپ ہفتے میں ایک مرتبہ ایک کپ نیم گرم پانی میں ایک چمچ نمک ڈال کر مکس کریں اور اس پانی میں بیس منٹ کے لئے اپنا برش ڈال کر چھوڑ دیں، یوں آپ کا برش بھی صاف ہو جائے گا اور گلہ بھی خراب ہونے سے بچے گا۔

• پانی کا استعمال:

سردی میں پیاس کم لگتی ہے اور ہمارا گلہ خشک رہتا ہے جس کی وجہ سے بھی کھانسی یا گلے میں خراش رہتی ہے، اس لئے کوشش رکیں کہ دن میں آٹھ گلاس لازمی پیئیں تاکہ گلہ بھی تر رہے اور جسم بھی۔ پانی کا نہ پینا یہ کم پینا بھی بیماریوں کی وجہ بنتا ہے کیونکہ ہمارا اعصابی و مدافعتی نظام پانی کی متوازن مقدار سے بھی بہتر کام کرتا ہے۔

• کھانے پینے کا خیال:

سردی میں ہمیں بھوک بہت لگتی ہے اور ہم مختلف ڈرائی فروٹس بھی کھاتے رہتے ہیں اور ان کو کھانے کے بعد پانی بھی پی لیتے ہیں، جس کی وجہ سے کھانسی ہو جاتی ہے اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ ڈرائی فروٹس میں فیٹ اور آئل زیادہ ہوتا ہے اور پانی کے ساتھ آئل ہضم نہیں ہو پاتا اور کھانے کی نالیوں میں کہیں پنھس جاتا ہے یہ بھی گلہ خراب ہونے کی ایک وجہ ہے۔ اسلئے کھانے پینے میں خیال رکھیں، بہت زیادہ نہ کھائیں اعتدال سے کھائیں۔

• نمک کے غرارے:

نمک کے پانی سے دن میں ایک مرتبہ غرارے کریں کیونکہ نمکیات کی وجہ سے گلہ صاف ہوگا اور اس میں موجود اکلائن خصوصیات بیکٹریل انفیکشن کو ختم کرنے کی وجہ بنتی ہے۔

• بھاپ لینا:

ناک کو کھولنے کے لئے جس طرح بھاپ لیتے ہیں بلکل اسی طرح منہ کھول کر گرم پانی سے بھاپ لیں یہ ٹپ گلے کو صحیح رکھنے کے لئے سب سے مفید ہے۔ اس کے لئے آپ دو کپ گرم پانی میں ایک سے دو پتے پودینے کے ڈال لیں اور پھر اس کی بھاپ لیں اس طرح پودینے میں موجود مینتھول سردی کے موسم میں آپ کے گلے میں خراش اور کھانسی جیسے مسائل کو دور رکھنے میں مدد دے گا۔

In Gharelo Tips and Totkay section you can check Sardi Main Galay Ki Kharash Ka Ilaj in most easiest way. Find Sardi Main Galay Ki Kharash Ka Ilaj in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Sardi Main Galay Ki Kharash Ka Ilaj totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Sardi Main Galay Ki Kharash Ka Ilaj.

Reviews & Comments
jpg