PCOS Ke Masail Hal Karne Wale Beej

Find potent Beauty Tips and Totkay in Urdu to elevate your PCOS Ke Masail Hal Karne Wale Beej regimen. Uncover a wealth of invaluable insights, natural remedies, wellness advice, herbal solutions, and easy home remedies tailored for PCOS Ke Masail Hal Karne Wale Beej enthusiasts. Immerse yourself in our extensive collection of Beauty Tips and Totkay, meticulously curated to safeguard and enhance your PCOS Ke Masail Hal Karne Wale Beej experience. At Gharelo Tips and Totkay, we're dedicated to providing you with informative and highly effective tips that cater to your specific needs.

PCOS Ke Masail Hal Karne Wale Beej
Posted By: Shahida 5213 Views 0 Comments Mar 02, 2023


ہارمونز اور پی سی او ایس کا مسئلہ ہے تو یہ بیج کھائیں۔۔ ڈاکٹر شائستہ کے بتائے ہوئے 6 بیج جو کریں خواتین کی بڑی مشکل آسان

“آج کی عورتوں میں بانجھ پن کا خطرہ پہلے کی نسبت زیادہ ہوگیا ہے۔ آج سے ١٠ سال بعد یہ مزید بڑھ جائے گا اور اس کی وجہ ہمارا مغربی طرزِ زندگی ہے۔ ہم ایشیاء کے لوگ ہیں لیکن اپنے دیسی طریقوں کے بجائے مغربی کھانوں اور طرزِ زندگی کو اپنا کر صحت تباہ کرچکے ہیں۔ “
یہ کہنا ہے ٹی وی ہوسٹ ڈاکٹر شائستہ لودھی کا جو کراچی میں کئی ایستھیٹک کلنکس بھی چلا رہی ہیں۔ ڈاکٹر شائستہ نے ایک حالیہ انٹرویو میں پی سی او ایس اور خواتین کے بے ترتیب ہارمونز کے بارے می بات کی اور ان مسائل پر قابو پانے کے لئے بیج کھانے کا مشورہ بھی دیا۔



پی سی او ایس کی علامات

PCOS یعنی پولی سسٹک اووریز سنڈروم۔۔۔یہ مرض ہارمون کے متوازن نا ہونے کے سبب پیدا ہوتا ہے ۔۔۔دس میں سے ہر ایک خاتون کو یہ مرض ہوتا ہے لیکن یہ سوچنا کہ اس کا علاج ممکن نہیں غلط ہے۔۔ ۔اس کا سب سے پہلا علاج مریض کے اپنے ہاتھ میں ہے۔۔۔لیکن سب سے پہلے یہ جاننا ضروری ہے کہ کیا واقعی آپ اس بیماری کا شکار ہیں۔۔۔اس کی ممکنہ علامات چہرے اور جسم کے گرد غیر ضروری بال، چہرے پر اچانک نکلنے والے کیل مہاسے، موٹاپا جو کنٹرول نا ہو رہا ہو، انسولین یا شوگر کا بڑھ جانا، بالوں کا گرنا یا پتلا ہوجانا، حاملہ ہونے میں رکاوٹ ہیں۔

لڑکیاں یہ بیج ضرور کھائیں

ڈاکٹر شائستہ نے کچھ ایسے بیج متعارف کراوائے ہیں جن کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ وہ نہ صرف پی سی او ایس کے مسائل حل کریں گے بلکہ اس کے علاوہ وہ خواتین کو مینوپاز کے قریب پہنچ چکی ہیں وہ بھی اسے کھا سکتی ہیں یا جنھیں ماہواری بے ترتیب ہوتی ہے وہ بھی یہ کھا سکتی ہیں۔ ان بیجوں میں تل، کلونجی، سورج مکھی کے بیج، کدو کے بیج، السی کے بیج شامل ہیں۔ ڈاکٹر شائشتہ کے مطابق ان بیجوں کو کسی بھی طرح کھایا جاسکتا ہے البتہ انھیں پیسنے سے گریز کریں کیوں کہ پیسنے سے ان کے اندر کا فائدہ مند آئل ختم ہوجاتا ہے۔

In Gharelo Tips and Totkay section you can check PCOS Ke Masail Hal Karne Wale Beej in most easiest way. Find PCOS Ke Masail Hal Karne Wale Beej in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find PCOS Ke Masail Hal Karne Wale Beej totka in details also check the relevant totkay in Urdu of PCOS Ke Masail Hal Karne Wale Beej.

Reviews & Comments
jpg
Get Alerts