Paon Saaf Karne Ka Asan Tarika

Find potent Beauty Tips and Totkay in Urdu to elevate your Paon Saaf Karne Ka Asan Tarika regimen. Uncover a wealth of invaluable insights, natural remedies, wellness advice, herbal solutions, and easy home remedies tailored for Paon Saaf Karne Ka Asan Tarika enthusiasts. Immerse yourself in our extensive collection of Beauty Tips and Totkay, meticulously curated to safeguard and enhance your Paon Saaf Karne Ka Asan Tarika experience. At Beauty Tips and Totkay, we're dedicated to providing you with informative and highly effective tips that cater to your specific needs.

Paon Saaf Karne Ka Asan Tarika
Posted By: Salman 951 Views 0 Comments Jul 28, 2022


چہرہ تو خوبصورت ہے، لیکن پاؤں بہت کالے ہوگئے ہیں ۔۔ جانیے زُبیدہ آپا کی بتائی ہوئی پیڈی کیور کرنے کی وہ آسان ٹپ جو گھر بیٹھے آپ بھی کر سکتی ہیں

آج کل شادیوں کا سیزن ہے،ایسے میں پارلرز سے ٹائم لینا بہت مشکل ہو جاتا ہے،اگر آپ کی شادی ہے یا آپ کے گھر میں شادی ہے اور آپ بہت اچھا سا پیڈی کیور کروانا چاہ رہی ہیں تو ہم آپ کی اس مشکل کو یہاں حل کر دیتے ہیں اور گھر میں ہی محض تین چیزوں کے استعمال سے آپ کے پیروں کو ایک نئی رونق بخش دیتے ہیں اس طریقے پر عمل کر کے آپ کے پیر خوب گورے اور نرم و ملائم ہو جائیں گے ۔یہ زبیدہ آپا کا بتایا ہوا آسان اور سستا ٹوٹکہ ہے جو ہر کوئی بآسانی اپنے گھر میں استعمال کر سکتا ہے۔

اجزاء:

شلجم کے چھلکے۔آدھا کلو
شیمپو۔دو کھانے کے چمچ
ویسلین۔حسب ضرورت

طریقہ:

تقریباً آدھا کلو شلجم کے چھلکے لے لیں اور ان کو خوب ابال لیں کہ شلجم کے چھلکے نرم پڑ جائیں اور پانی کا رنگ ہلکا نیلا سا ہو جائے،اب ایک ٹب میں سادہ پانی لیں اس میں یہ چھلکےاور گرم پانی ڈال دیں،چھلکوں کو اچھی طرح مسل لیں۔اب اس میں دو چمچ شیمپو ڈال دیں اور جھاگ بنالیں۔اب پاؤں اس میں ڈالیں۔ایک جالی کا کپڑا لی اور اس سے پاؤں کو نرمی سے رگڑیں،ایک ٹوتھ برش کی مدد سے ناخنوں کی بھی صفائی ساتھ ساتھ کرتے جائیں،یہ عمل تقریباً 15 منٹ تک کرتے رہیں۔ اب پاؤں کو اس پانی سے باہر نکال لیں اور کسی تولیے سے پونچھ لیں۔اب اپنے پیروں پر اچھی طرح ویسلین لگا لیں۔اوران پر موزے پہن لیں،اس سارے عمل سے آپ کے پیر بالکل گورے اور نرم ملائم ہو جائیں گے،ایک ہفتے اس عمل کو باقاعدگی سے کریں آپ کو اپنے پیروں کی شکل پہچانی نہیں جائے گی کہ اتنے صاف ستھرے اور خوبصورت پاؤں آپ کے ہی ہیں۔یہی عمل ہاتھوں کے ساتھ بھی کیا جا سکتا ہے۔

In Beauty Tips and Totkay section you can check Paon Saaf Karne Ka Asan Tarika in most easiest way. Find Paon Saaf Karne Ka Asan Tarika in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Paon Saaf Karne Ka Asan Tarika totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Paon Saaf Karne Ka Asan Tarika.

Reviews & Comments
jpg