Oven Main Ye Kabhi Garam Na Krain

Oven Main Ye Kabhi Garam Na Krain
Posted By:Tanveer 162 Views
0 Comments Jul 28, 2020

اکثر صارفین پلاسٹک کی کراکری میں کھانے پینے کی اشیاء ڈال کر پھر انہیں اوون میں گرم کرتے ہیں۔
غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ غلطی کینسر کا باعث بھی بن سکتی ہے۔غذائی ماہر اور کلیو لینڈ کلینک میں منیجر آف نیوٹریشن لنڈسے مالون کا کہنا ہے کہ آپ کو پلاسٹک کے --> کنٹینر دیکھ بھال کر استعمال کرنے چاہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اگر ان پر مائیکروویوسیف(Microwave Safe) کا لیبل ہو تو انہیں اوون میں رکھنا چاہیے۔اگر یہ لیبل نہ ہوتو ان کو گرم پانی کی وجہ سے ڈش واشر میں بھی نہیں ڈالنا چاہیے۔
انہوں نے بتایا کہ جب پلاسٹک گرم ہوتا ہے تو یہ خطرناک بیماریوں جیسے کینسر کا باعث بنتا ہے۔لنڈسے مالون نے یہاں تک کہا کہ اگر پلاسٹک کے کنٹینر پر مائیکرو ویو سیف یا بی پی اے فری کا لیبل بھی ہو تب بھی انہیں اوون میں نہیں رکھنا چاہیے۔انہوں نے مشورہ دیا کہ پلاسٹک کے جو برتن کھردرے ہو چکے ہیں یا اُن کا رنگ بالکل ہی خراب ہو چکا ہے انہیں پھینک دینا چاہیے۔لنڈسے مالون نے کہا کہ صارفین کو شیشے یا سرامک کے برتن استعمال کرنے چاہیے۔

In Gharelo Tips and Totkay section you can check Oven Main Ye Kabhi Garam Na Krain in most easiest way. Find Oven Main Ye Kabhi Garam Na Krain in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Oven Main Ye Kabhi Garam Na Krain totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Oven Main Ye Kabhi Garam Na Krain.

Relevant Totkay

Reviews

Comments