Neend Ka Ziada Ana

Find potent Beauty Tips and Totkay in Urdu to elevate your Neend Ka Ziada Ana regimen. Uncover a wealth of invaluable insights, natural remedies, wellness advice, herbal solutions, and easy home remedies tailored for Neend Ka Ziada Ana enthusiasts. Immerse yourself in our extensive collection of Beauty Tips and Totkay, meticulously curated to safeguard and enhance your Neend Ka Ziada Ana experience. At Health Tips and Totkay, we're dedicated to providing you with informative and highly effective tips that cater to your specific needs.

Neend Ka Ziada Ana
Posted By: Sehrish 32048 Views 0 Comments Oct 05, 2018


رات کو نیند نہ آنے کی نادیدہ وجہ یہ تو نہیں؟

کیا آپ کو رات کو سوتے وقت اکثر کروٹیں بدلنا پڑتی ہیں ؟ اگر ہاں تو ہوسکتا ہے کہ اس کی ایک خوفناک وجہ ہو یا یوں کہہ لیں ایک کروڑ وجوہات ہوسکتی ہیں۔
جی ہاں آپ کا بستر ایک کروڑ ڈسٹ مائیٹس کا گھر ہوسکتا ہے جو کہ سننے میں کچھ زیادہ اچھا نہیں لگے مگر اچھی خبر یہ ہے کہ ان سے نجات کافی آسان ہے۔

یہ ننھے کیڑے کیوں جگائے رکھتے ہیں؟

ہوسکتا ہے کہ آپ کو علم نہ ہو مگر آپ ڈسٹ مائیٹس سے الرجک ہوسکتے ہیں، اگر ایسا ہو تو اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ رات کو اچھی نیند کا حصول کافی مشکل ہوجاتا ہے۔

ڈسٹ مائیٹ الرجی کی علامات میں اکثر بار بار چھینکیں آنا، کھانسی، دوران نیند خرخراہٹ، سانس گھٹنا، پلکوں کا ورم، ناک بند ہونا، سینے میں کھچاﺅ، سانس لینے میں مشکل اور آنکھوں سے پانی بہنا قابل ذکر ہیں۔

اگر آپ کو ان میں سے کوئی علامت جانی پہچانی لگ رہی ہے تو ڈاکٹر سے رجوع کرکے تصدیق کریں کیا واقعی آپ کو الرجی ہے۔

اگر آپ کو الرجی نہیں بھی ہو، تو بھی ڈسٹ مائیٹس کے نتیجے میں سانس لینے کے مسائل کا خطرہ اس وقت دوران نیند بڑھتا ہے جب آپ کو دمہ ہو۔


ان سے نجات کیسے ممکن ہے؟

اگر تو آپ کئی، کئی ماہ تک بستر کی چادر بدلنے کے عادی نہیں تو اب اس عادت کو بدل دیں، کیونکہ یہ چادر ہفتے میں ایک بار دھونی چاہئے۔

نیند کے دوران پسینہ، جسمانی تیل وغیرہ خارج ہوتے رہتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ چادر پر تھوک، پیشاب اور فضلے وغیرہ کے آثار مل جاتے ہیں، اور یہ سب ڈسٹ مائیٹس کی نشوونما بڑھانے کا باعث بنتے ہیں۔

ویسے بستر کی چادر کو ہر ہفتے دھونا ہی کافی نہیں، درست طریقے سے دھونا زیادہ ضروری ہے۔

یعنی بہت زیادہ گرم یا انتہائی ٹھنڈا ماحول ڈسٹ مائیٹس کو مار دیتا ہے، مگر چونکہ فریزر میں رکھنے سے پسینے اور جلد کے ذرات کو صاف نہیں کیا جاسکتا، تو گرم پانی سے ہی چادر کو دھونا چاہئے، تاہم ایسا کرنے سے پہلے چادر پر دیئے گئے لیبل پر ہدایات کو بھی ضرور دیکھیں۔

گزشتہ سال ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ دن بھر میں اوسطاً ہر انسان سے 500 ملین خلیات کا اخراج ہوتا ہے جبکہ دیگر اجزاءبھی رات بھر بستر کی چادر پر جمع ہوتے رہتے ہیں جن میں سے ڈسٹ مائٹس انسانی مردہ خلیات کو کھانا پسند کرتے ہیں۔

اگر چادر کو ہر ہفتے نہ دھویا جائے تو آپ خود کو سنگین وائرس اور انفیکشن کے خطرے کی زد میں لارہے ہوتے ہیں۔
=====================================
نیندکا زیادہ آنا ، ہر وقت سستی کا شکار رہنا اور نیند کا مغلوب ہونے کا آپ بھی شکار ہیں تو درج ذیل ٹوٹکہ آزمائیں اور انشاء اللہ جلد ہی آپ چاق چوبند ہو جائیں گے ۔

مغز اخروٹ ۔۔۔۔۔ 50گرام Walnuts ....... 50gms
مغز بادام ۔۔۔۔۔۔50گرام Almonds ........ 50gms
ناریل ۔۔۔۔۔۔۔50گرام Coconut ......... 50gms
تمام اجزاء کو مکس کرکے پاؤڈر بنائیں اور صبح وشام ایک ایک چائے کا چمچ روزانہ دودھ کے استعمال کریں۔

In Health Tips and Totkay section you can check Neend Ka Ziada Ana in most easiest way. Find Neend Ka Ziada Ana in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Neend Ka Ziada Ana totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Neend Ka Ziada Ana.

Reviews & Comments
jpg

DISCLAIMER: The Health Videos and content information are provided on this site for informational purposes only and is not intend to any Medical Advice, Counseling, Diagnosis or Treatment. Please contact to your health advisor for any your health concern.