Find potent Beauty Tips and Totkay in Urdu to elevate your Nakhun Ki Bimari Ka Ilaj regimen. Uncover a wealth of invaluable insights, natural remedies, wellness advice, herbal solutions, and easy home remedies tailored for Nakhun Ki Bimari Ka Ilaj enthusiasts. Immerse yourself in our extensive collection of Beauty Tips and Totkay, meticulously curated to safeguard and enhance your Nakhun Ki Bimari Ka Ilaj experience. At Gharelo Tips and Totkay, we're dedicated to providing you with informative and highly effective tips that cater to your specific needs.
اکثر دیکھا گیا ہے کہ خواتین اور مردوں کے پاؤں کے ناخنوں کا رنگ کالا یا نیلا ہوجاتا ہے جو نہایت برا بھی لگتا ہے۔ لیکن ایسا کیوں ہوتا ہے؟ آئیں ہم آپکو بتاتے ہیں۔دراصل اس مسئلے کا شکار کئی لوگ ہیں اور یہ ناخن گوشت میں گڑ جانے کی وجہ سے ہوتا ہے کیونکہ یا تو آپ تنگ جوتے پہنتے ہیں، یا آپکو کہیں سے ٹھوکر لگنے کے باعث چوٹ لگ جاتی ہے، یا اسکی ایک وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے کہ آپ ناخن غلط طریقے سے کاٹتی ہیں اور درد کے ساتھ ساتھ یہ پیر کے انفیکشن کا باعث بھی بن جاتا ہے۔درد، سوجن، سرخی یا انفیکشن کا سامنا ہو تو یہ آسان گھریلو ٹوٹکے استعمال کریں جو آپ کے آرام کے لیے مددگار ثابت ہوںگے۔وکسوکس کی تھوڑی سی مقدار متاثرہ ناخن پر مل لیں اور پھر پٹی سے ڈھانپ دیں، وکس میں موجود آئلز جراثیم کش خصوصیات کے حامل ہوتے ہیں جبکہ اس کا چکنا پن ناخن کو نرم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ جس سے اس کے رخ کو موڑنا آسان ہوجاتا ہے۔ہلدیایک چائے کا چمچ ہلدی لے کر کچھ مقدار میں پانی میں ملا کر پیسٹ بنالیں اور اسے متاثرہ حصے پر لگا کر کچھ گھنٹوں کے لیے چھوڑ دیں اور پھر صاف کریں، یا پٹی سے ڈھانپ کر اس پیسٹ کو خشک ہونے دیں، ضرورت پڑنے پر یہ عمل دوبارہ دہرائیں۔ ورم کش اور درد میں کمی لانے والی خصوصیات کی بناء ہلدی اس تکلیف سے نجات دلانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔نمکاپنے پیروں کو نمک ملے پانی میں 15 سے 20 منٹ کے لیے روزانہ 2 مرتبہ ڈبو دیں، اگر ناخن میں انفیکشن نہیں ہوا ہوگا تو وہ باہر اگنے لگے گا اور پھر اسے اوپر سے مناسب طریقے سے کاٹ لیں۔
In Gharelo Tips and Totkay section you can check Nakhun Ki Bimari Ka Ilaj in most easiest way. Find Nakhun Ki Bimari Ka Ilaj in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Nakhun Ki Bimari Ka Ilaj totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Nakhun Ki Bimari Ka Ilaj.