Moun Se Badboo Door Karne Ka Tarika

Find effective Gharelo Tips and Totkay in Urdu for safeguarding Moun Se Badboo Door Karne Ka Tarika. Individuals often explore various methods to find valuable tips, natural remedies, wellness guidance, herbal solutions, totkays, and easy home remedies for Moun Se Badboo Door Karne Ka Tarika. Dive into a rich repository of Gharelo Tips and Totkay, home remedies, useful tips, and more at Daily Tips. Our curated Gharelo Tips and Totkay in Urdu are specifically crafted for ensuring the protection of Moun Se Badboo Door Karne Ka Tarika. We strive for these tips to be not only informative but also highly effective for your needs.

Moun Se Badboo Door Karne Ka Tarika
Posted By: Shagufta 4199 Views 0 Comments Oct 08, 2021


بیکنگ سوڈا ایک نہیں بلکہ بے شمار کام آتا ہے۔۔۔ مگر کیا آپ جانتے ہے کہ بیکنگ سوڈے سے منُہ کی بدبو بھی دور کی جا سکتی ہے؟ جانیں یہ کس طرح منُہ کی بدبو سے نجات دِلاتا ہے

بیکنگ سوڈا ہر گھر میں ہی استعمال کیا جاتا ہے، سفید سے اس پاؤڈر میں قدرت نے بےشمار فوائد اور استعمال کے طریقے رکھے ہیں، مگر کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ اس سے آپ منُہ کی بو سے بھی نجات پا سکتے ہیں؟
اگر نہیں تو آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ بیکنگ سوڈا استعمال کرنے سے آپ منُہ کی بدبو سے کیسے چھٹکارا پا سکتے ہیں، لیکن اس سے پہلے یہ جان لیں کہ آخر منہ سے بدبو آتی کیوں ہے اس کی کیا وجہ ہے پھر ہم آپ کو بیکنگ سوڈا کے استعمال سے اس بو کا آسان علاج بھی بتائیں گے۔

منُہ سے بدبو آنے کی کیا وجہ ہے؟

دراصل ہم جو بھی کھانے یا پیتے ہیں وہ ٹکڑوں کی صورت میں ہمارے منہ سے گزر کر معدے تک پہنچتا ہے، اگر ہم تیز بو والے اجزاء جیسے پیاز انڈا لہسن وغیرہ کھائیں تو اس کی بو دیر تک باقی رہتی ہے۔
اگر آپ برش بھی کر لیں یا ماؤتھ واش بھی استعمال کر لیں اکثر اوقات تیز بو والے کھانوں کی بدبو کھانا جسم سے باہر نہ آجانے تک باقی رہتی ہے، ایک اور وجہ یہ بھی ہے کہ اگر معدے میں زخم ہو یا معدے کی کوئی بیماری ہو تو یہ بھی منہ کی بدبو کا سبب بنتا ہے۔
لیکن اب پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں کیوں کہ آپ اپنے کچن میں موجود ایک چیز سے اس بو سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں اور وہ ہے صِرف بیکنگ سوڈا۔

بیکنگ سوڈا منہ کی بدبو دور کرنے کے لئے کیسے استعمال کیا جائے؟

بیکنگ سوڈا استعمال کرنے کے تین طریقے ہیں جن سے آپ منہ کی بدبو سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔
• ایک چائے کا چمچ بیکنگ سوڈا ایک کپ گرم پانی میں ملائیں، جب یہ پانی میں حل ہوجائے تو اسے ماﺅتھ واش کی طرح استعمال کریں اور 30 سیکنڈ تک غرارے کریں۔
• ایک چائے کا چمچ بیکنگ سوڈا اور ایک لیموں کا رس ایک بوتل میں ڈال لیں پھر اس میں ایک کپ پانی ڈال کر اسے بند کر کے اچھی طرح ہلائیں، اب 2 کھانے کے چمچ اس محلول کو منہ میں لے کر اس سے ایک منٹ تک کلّیاں کریں۔
• اس کے استعمال کا ایک اور طریقہ یہ ہے کہ ایک چائے کا چمچ نمک، ایک چائے کا چمچ شہد ایک کپ گرم پانی میں مکس کریں اور اس مشروب کا روزانہ استعمال کریں تو بو کا مسئلہ جڑ سے ختم ہو جائے گا۔

In Gharelo Tips and Totkay section you can check Moun Se Badboo Door Karne Ka Tarika in most easiest way. Find Moun Se Badboo Door Karne Ka Tarika in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Moun Se Badboo Door Karne Ka Tarika totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Moun Se Badboo Door Karne Ka Tarika.

Reviews & Comments
jpg