Kohniyon Ka Kala Pan Door Karne Ka Tarika

Kohniyon Ka Kala Pan Door Karne Ka Tarika
Posted By:Shagufta 4491 Views
0 Comments Sep 19, 2021


چہرے اور جسم کے تمام حصوں کی سیاہ رنگت دور، ایک بار لگاؤ اور بہترین فرق پاؤ۔۔ جانیئے مشہور ہربلسٹ ڈاکٹر اُمِ راحیل کا بتایا ہوا حیرت انگیز نسخہ

گوری اور چمکدار جلد مرد ہو یا عورت سب کا ہی خواب ہے اب مرد بھی صادف ستھری جلد اور بے داغ نکھری رنگت کی حاصل کرنے کی دوڑ میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں، آج ہم آپ کو بتانے والے ہیں مشہور ہربلسٹ ڈاکٹر اُمِ راحیل کا بتایا ہوا ایسا نسخہ جس کو آزما کر آپ اپنے چہرے اور جسم کے ہر حصے سے بدنما اور سیاہ رنگت کو ختم کر سکیں گے۔
بس آپ کو اس نسخے کو پابندی سے استعمال کرنا ہے اور آپ بھی پھر پا سکیں گے بے داغ نکھرا چہرہ اور چمکدار جلد تو آیئے پھر شروع کرتے ہیں۔
سیاہ جلد حاصل کرنے کے لئے ڈاکٹر اُمِ راحیل کا بہترین نسخہ
• ایک عدد کھیرے کا رس نکال کر اسے فرائینگ پین میں ڈالیں۔
• اس میں ایک کھانے کا چمچ دہی شامل کریں۔
• ایک کھانے کا چمچ خشک دودھ اب اس میں ایک چائے کا چمچ کارن فلور شامل کریں۔
• اب اسے بلکل ہلکی آنچ پر پکائیں یہ لوشن جیسا بن جائے گا اب اسے چولہے سے اُتار لیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
• اسے صاف چہرے پر انگلیوں پر، کہنیوں اور جہاں جہاں بھی جسم کی رنگت سیاہ ہو گئی ہے وہاں لگا کر مساج کریں اور پھر ایک گھنٹے کے لئے چھوڑ دیں۔
• اس کے استعمال سے جلد نرم و ملائم اور جسم کے ہر حصے کی رنگت صاف ہو جائے گی۔

In Dr Umme Raheel Tips section you can check Kohniyon Ka Kala Pan Door Karne Ka Tarika in most easiest way. Find Kohniyon Ka Kala Pan Door Karne Ka Tarika in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Kohniyon Ka Kala Pan Door Karne Ka Tarika totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Kohniyon Ka Kala Pan Door Karne Ka Tarika.

Relevant Totkay

Reviews

Comments