Khoon Ki Kami Ka Ilaj

Find potent Beauty Tips and Totkay in Urdu to elevate your Khoon Ki Kami Ka Ilaj regimen. Uncover a wealth of invaluable insights, natural remedies, wellness advice, herbal solutions, and easy home remedies tailored for Khoon Ki Kami Ka Ilaj enthusiasts. Immerse yourself in our extensive collection of Beauty Tips and Totkay, meticulously curated to safeguard and enhance your Khoon Ki Kami Ka Ilaj experience. At Gharelo Tips and Totkay, we're dedicated to providing you with informative and highly effective tips that cater to your specific needs.

Khoon Ki Kami Ka Ilaj
Posted By: Maheen 1558 Views 0 Comments Feb 24, 2022

خون بنانے کی فیکٹری! ڈاکٹر عیسٰی نے بتادیا خون بنانے کا دھماکے دار فارمولا، خون کی کمی کا شکار افراد کے لئے چاندار نسخہ

خون کی کمی یا ہیموگلوبن کی کمی بہت ساری بیماریوں کا پیش خیمہ ثابت ہوتی ہے ۔ کتنی ہی بیماریاں ایسی ہیں جو کہ خون اور ہیموگلوبن کی کمی کی وجہ سے وجود میں آتی ہیں۔ خاص کر خواتین اس کا شکار بنتی ہیں، ہمارے ہاں زیادہ تر خواتین اس کمی کا شکار ہیں۔ اس کا علاج خوراک سے کرنے کی کوشش کریں تو بھی معمولی سا ہی فرق پڑتا ہے ۔ دواؤں سے بھی وقتی طور پر تو بہتری ہوجاتی ہے لیکن مکمل کمی پوری نہیں ہوتی۔اسی لئے ہم یہاں ڈاکٹر عیسٰی کا ایک نہایت شاندار نسخہ لے کر آئے ہیں جو کہ ہر کوئی اپنے گھر میں بنا سکتا ہے،بچے بڑے سب اس کو استعمال کر سکتے ہیں اس سے 2 سے 3 ماہ میں انشاء اللہ یہ کمی مکمل طور پر دور ہوجائے گی۔اس کو بنانا انتہائی آسان ہے۔اور یہ 100 فیصد رزلٹ دیتا ہے۔اسی لئے اس کو ڈاکٹر عیسٰی نے خون بنانے کی فیکٹری کا نام دیا ہے۔ اس کے لئے ہمیں مندرجہ ذیل چیزوں کی ضرورت ہو گی۔

املی 25 گرام
آلوبخارا 25 گرام
پانی دو گلاس
مصری(پاؤڈر) 1 پاؤ
فولاد پتھری 6 گرام
جامن کا سرکہ 30 ملی لیٹر

املی اور آلو بخارے کو دو گلاس پانی میں رات بھر کے لئے بھگو دیں۔ صبح اس کے بیج نکال کر اس کا گودا اسی پانی کے ساتھ پکنے کے لئے رکھ دیں۔اب ذرا سا پک جائے تو اس میں مصری پاؤڈر ڈال کر پکنے دیں ،جب گاڑھا ہو جائےتو اس میں فولاد پتھری(پاؤڈر) ڈال دیں۔اب اس آمیزے کو اتنا پکائیں کہ یہ گاڑھا ہو جائے اور سیرپ کی طرح لگنے لگے۔چولہے سے اتار کر ٹھنڈا ہونے دیں۔ ٹھنڈا ہونے پر اس میں جامن کا سرکہ ڈال دیں اب اچھی طرح مکس کر کے اس کو کسی جار میں بھر کر رکھ لیں ۔ 18 سال سے بڑے افراد کے لئے ایک گلاس پانی میں 1 ٹیبل اسپون ڈال کر دن میں ایک دفعہ پی لیں۔ 18 سال سے کم عمر افراد کے لئے آدھا گلاس پانی میں 1 ٹی اسپون ڈال کر پئیں ۔ دن میں ایک ہی دفعہ استعمال کرنا ہے،2 سے3 ماہ میں ہی یہ کمی انشاء اللہ دور ہوجائے گی اور خون کی کمی سے ہونے والی تکلیفیں بھی دور ہو جائیں گی۔ یہ نسخہ استعمال کرنے سے پہلے اپنا ہیموگلوبن ضرور چیک کروائیں اور اس نسخے کے استعمال کے بعد بھی ضرور چیک کروائیں اور پھر ہمیں بتائیں کہ آپ کو کتنا فرق پڑا۔

In Gharelo Tips and Totkay section you can check Khoon Ki Kami Ka Ilaj in most easiest way. Find Khoon Ki Kami Ka Ilaj in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Khoon Ki Kami Ka Ilaj totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Khoon Ki Kami Ka Ilaj.

Reviews & Comments
jpg