Find potent Beauty Tips and Totkay in Urdu to elevate your Kheery se Facial Karne Ka Tarika regimen. Uncover a wealth of invaluable insights, natural remedies, wellness advice, herbal solutions, and easy home remedies tailored for Kheery se Facial Karne Ka Tarika enthusiasts. Immerse yourself in our extensive collection of Beauty Tips and Totkay, meticulously curated to safeguard and enhance your Kheery se Facial Karne Ka Tarika experience. At Beauty Tips and Totkay, we're dedicated to providing you with informative and highly effective tips that cater to your specific needs.
چہرہ خراب ہوگیا ہے تو کھیرے سے جلد کو نکھارنے کا یہ طریقہ جانیں اور کریں گھر بیٹھے مہنگا فیشلجلد کی مختلف اقسام ہوتی ہیں، کسی کی آئلی تو کسی کی خشک، کسی کی سخت جلد ہوتی ہے تو کسی کی بہت نازک اور حساس ہوتی ہے، ایسے میں وہ لوگ جنکی جلد آئلی، خشک اور سخت ہوتی ہے ان کے لئے تو مختلف قسم کے بہترین اور اچھے برانڈ کے میک اپ پراڈکٹس موجود ہوتے ہیں جس کی وجہ سے وہ کسی تقریب میں بغیر کسی ٹینشن کے تیار ہو کر میک اوور کرکے جا سکتے ہیں، لیکن جن کی جلد حساس ہوتی ہے ان کے لئے سب سے زیادہ مسائل ہوتے ہیں کہ وہ کس قسم کا میک اپ کریں، اپنے چہرے پر کیا لگائیں اور کیا نہ لگائیں۔ اسی لئے آج کے فوڈز میں آپ کے لئے موجود ہے زبردست کھیرا ڈی آئی واے ماسک جو جلد کی حساسیت کو کنٹرول کرے اور آپ کو حسین بنائے۔
ماسک:٭ ایک پیالے میں 5 چمچ چاول کا آٹا ڈالیں، اس میں دو چمچ کھیرے کا رس، ایک چمچ لیموں کا رس، دو چمچ آلو کا رس اور ایک چمچ ایلوویرا جیل ڈال کر مکس کریں۔٭ اس پیسٹ کو چہرے پر لگائیں اور 20 منٹ کے لئے چھوڑ دیں، پھر سادے پانی سے دھو کر خشک کرلیں۔٭ اب ایک چمچ ناریل کا تیل جلد پر روزانہ دن میں کسی بھی وقت 5 منٹ کے لئے لگائیں اور دھو لیں۔ اس سے جلد کی حساسیت بھی کنٹرول ہوجائے گی اور آپ کی جلد نکھر بھی جائے گی۔
In Beauty Tips and Totkay section you can check Kheery se Facial Karne Ka Tarika in most easiest way. Find Kheery se Facial Karne Ka Tarika in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Kheery se Facial Karne Ka Tarika totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Kheery se Facial Karne Ka Tarika.