12 Rabi ul Awal 1448 | Aug 26, 2026
Find potent Beauty Tips and Totkay in Urdu to elevate your Khattay Dakaron Se Nijat Ka Tarika regimen. Uncover a wealth of invaluable insights, natural remedies, wellness advice, herbal solutions, and easy home remedies tailored for Khattay Dakaron Se Nijat Ka Tarika enthusiasts. Immerse yourself in our extensive collection of Beauty Tips and Totkay, meticulously curated to safeguard and enhance your Khattay Dakaron Se Nijat Ka Tarika experience. At Gharelo Tips and Totkay, we're dedicated to providing you with informative and highly effective tips that cater to your specific needs.
کھٹے ڈکار کیوں آتے ہیں؟ماہرین بتاتے ہیں کہ : ''تیزابیت کی وجہ سے مائع منہ کی طرف آتے ہوئے اپنے ساتھ ہوا بھی لاتا ہے۔ڈکاروں کی زیادہ تعداد کی ایک اور وجہ ہماری چھوٹی آنت میں بیکٹیریا کی مقدار کا بڑھنا اور کھٹے ڈکار وں کا آنا ہے۔''گھریلو ٹپس:٭ پودینے کی چائے:کھٹے ڈکار آنے کی صورت میں آپ پودینے کی چائے بنا کر استعمال کریں لیکن اس میں چینی نہ ڈالیں، آپ کو کالا نمک ڈال کر پی لیں، 15 منٹ تک آپ کی زبان کا ذائقہ خراب رہے گا مگر اس کے بعد کھٹی ڈکاروں کا مسئلہ ختم ہو جائے گا۔٭ لیموں :لیموں تیزابیت کو دور کر نے میں مدد دیتا ہے، اس کا رس پیئیں یا پھر اس کو چھلکوں سمیت چبا کر کھائیں یہ دونوں طرح فائدے مند ہے، اس سے نہ صرف آپ کے معدے میں جلن ختم ہوگی بلکہ کھانا بھی جلدی ہی ہضم ہو جائے گا۔٭ پیاز کا پانی:کھٹے ڈکار آنے کی صورت میں آپ پیاز کے پانی کو لیموں کے رس کے ساتھ دو چمچ پی لیں تو اس سے معدہ جلدی ٹھیک ہو جاتا ہے اور ممکن ہے کہ قے بھی ہو جائے ، مگر فوری آپ کو ریلیف ملے گا کیونکہ پیاز کے رس میں تیزی اینٹی بیکٹریل کی ہے جس کو پینے سے جلدی ہی فائدہ ہوتا ہے۔٭ اجوائن:اجوائن کے پاؤڈر کو نیم گرم پانی کے ساتھ استعمال کرنے سے پیٹ کے تمام مسائل حل ہو جاتے ہیں آپ بھی اس ٹپ کو استعمال کریں اور کھٹے ڈکاروں سے جان چھڑائیں۔٭ ادرک:ادرک ہر مسئلے میں ہماری مدد کرتی ہے، کھٹے ڈکار آئیں تو ادرک کا ایک ٹکڑا کچھ دیر منہ میں رکھنے کے بعد چبا کر کھائیں اس سے جسم سے فاضل مادوں کا اخراج بھی جلدی ہوگا اور جسم کو طاقت بھی ملے گی۔آپ بھی ان ٹپس کو استعمال کریں اور ہمیں کے-فوڈ کے فیس بک پیج پر اپنے مسائل اور ان کے حل سے متعلق آگاہ کریں۔
In Gharelo Tips and Totkay section you can check Khattay Dakaron Se Nijat Ka Tarika in most easiest way. Find Khattay Dakaron Se Nijat Ka Tarika in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Khattay Dakaron Se Nijat Ka Tarika totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Khattay Dakaron Se Nijat Ka Tarika.