Keel Mahason Ka Ilaj

Find effective Beauty Tips and Totkay in Urdu for safeguarding Keel Mahason Ka Ilaj. Individuals often explore various methods to find valuable tips, natural remedies, wellness guidance, herbal solutions, totkays, and easy home remedies for Keel Mahason Ka Ilaj. Dive into a rich repository of Beauty Tips and Totkay, home remedies, useful tips, and more at Daily Tips. Our curated Beauty Tips and Totkay in Urdu are specifically crafted for ensuring the protection of Keel Mahason Ka Ilaj. We strive for these tips to be not only informative but also highly effective for your needs.

Keel Mahason Ka Ilaj
Posted By: Razia 2179 Views 0 Comments Jan 17, 2022


آپ کے باورچی خانے میں موجود وہ 4 اجزاء جو جلد پر کیل مہاسوں کو نکلنے سے روک سکتے ہیں ۔۔

جلد کی حفاظت کرنے کے لئے مہنگے مہنگے پراڈکٹس سے زیادہ مفید یہ ہے کہ گھریلو اجزاء سے جلد کی حفاظت یقینی بنائی جائے آج ہم آپ کو بتانے والے ہیں کہ آپ کے باورچی خانے میں موجود کون سے اجزاء کا استعمال کر کے آپ اپنی جلد کو کیل مہاسوں اور دانوں سے محفوظ بنا سکتے ہیں۔

کیل مہاسوں سے جلد کو محفوظ بنانے والے اجزاء


• دھنیے کے بیج

دھنیے کے بیجوں کا استعمال میٹابولزم کو تیز کرتا ہے، شوگر لیول کو منظم کرتا ہے اور ہارمونز کو متوازن کرتا ہے اسے کھانوں میں ذائقے اور خوشبو کے علاوہ جلد کی حفاظت کے لئے نایاب جڑی بوٹی کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا، چہرے کو دانوں، داغ دھبوں اور کیل مہاسوں سے پاک رکھنے کے لئے دھنیے کے بیج پانی میں اُبال کر اسے چھان لیں اس پانی میں لیموں اور شہد شامل کریں اور پی لیں اس سے چہرے کے مسائل یہ دور ہوں گے اور نکھار آئے گا۔

• مسور کی دال

لال مسور کی دال جلد کے تمام مسائل سمیت بلیک ہیڈز اور وائٹ ہیڈز ختم کرنے کے لئے بھی بےحد مفید ہے، مسور کی دال جلد کی ساخت کو بہتر بنانے میں مدد دیتی ہے، چہرے پر گلابی چمک کو فروغ دیتی ہے مسور کی دال کو رات میں کچے دودھ میں بھگو دیں صبح اسے پیس لیں اور چہرے پر ماسک کی طرح لگائیں، آپ اس کے نتائج دیکھ کر حیران رہ جائیں گے۔

• سونف

چاول میدے اور چینی کے زیادہ استعمال کی وجہ سے ہماری جلد پر دانے نکلتے ہیں اور چہرے پر مہاسوں میں اضافے کی وجہ سے جلد خراب ہو جاتی ہے، ایسے میں سونف کا استعمال چہرے کے ان مسائل کو شکست دے کر آپ کے چہرے کو ترو تازہ رکھنے میں مدد کر سکتا ہے سونف میٹابولزم کو تیز کرتی ہے، میٹھا کھانے کی خواہش ختم کرتی ہے بھوک مٹاتی ہے اور ہارمونز متوازن رکھتی ہے سونف میں موجود فائبر آنتوں کو صاف رکھتا ہے جسم کی گرمی دور کرتا ہے اور جلد کے مسائل کو ختم کرتا ہے سونف کی چائے بنا کر نہار منہ پینی چاہیئے۔

• پودینہ

پودینہ آپ کی جلد کو پُرسکون بناتا ہے، جلد میں موجود پورز کو گہرائی سے صاف کرتا ہے ہاضمہ بہتر بناتا ہے پودینے کی چائے بنا کر اس میں لیموں نچوڑ کر پینے سے دانوں، کیل مہاسوں سمیت جلد کے کئی مسائل دور ہوتے ہیں۔

In Beauty Tips and Totkay section you can check Keel Mahason Ka Ilaj in most easiest way. Find Keel Mahason Ka Ilaj in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Keel Mahason Ka Ilaj totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Keel Mahason Ka Ilaj.

Reviews & Comments
jpg