Find potent Beauty Tips and Totkay in Urdu to elevate your Karele Ki Karwahat Door Karne Ke Tarikay regimen. Uncover a wealth of invaluable insights, natural remedies, wellness advice, herbal solutions, and easy home remedies tailored for Karele Ki Karwahat Door Karne Ke Tarikay enthusiasts. Immerse yourself in our extensive collection of Beauty Tips and Totkay, meticulously curated to safeguard and enhance your Karele Ki Karwahat Door Karne Ke Tarikay experience. At Gharelo Tips and Totkay, we're dedicated to providing you with informative and highly effective tips that cater to your specific needs.
کریلے کی کڑواہٹ کو کیسے ختم کیا جائے؟ جانیں 5 کارآمد ٹپسکریلے اپنی کڑواہٹ کی وجہ سے مشہور ہیں لیکن اس میں کریلے کی کوئی غلطی نہیں بلکہ اس کی کڑواہٹ میں بھی آپ لوگوں کے لئے بہت فائدے ہیں۔ یہ ذیابطیس، موٹاپے، دل کے عارضے، جلد کی تازگی وغیرہ کے لئے بڑا مفید ہے۔ اکثر گھروں میں خواتین کریلے پکا تو لیتی ہیں لیکن ان کی کڑواہٹ کی وجہ سے گھر والے اور خصوصاً بچے ان کی محنت سے پکائی گئی ہانڈی کو کھانے میں سو نقص نکال دیتے ہیں۔اس لئے آج خانہ داری میں آپ سیکھیں کہ کیسے آپ اتنے فائدے مند کریلوں کی کڑواہٹ دور کرکے انھیں اپنے گھر والوں کے لئے ذائقہ دار طریقے سے پکا سکتی ہیں۔کریلے کی کھردری سطح کو کھرچ دیںکریلے کی کڑواہٹ کم کرنے کے لیے سب سے پہلے تو اس کی اوپری کھردری سطح کو کھرچ دیں، اس سطح کو اتنا کھرچیں کہ وہ ہموار ہوجائے۔بیج نکال دیںجب سطح کو ہموار کردیں تو کریلے کے ٹکڑے کرلیں اور اسے پکانے سے پہلے بڑے بیجوں کو نکال دیں، ایسا کرنے سے کڑواہٹ کافی حد تک ختم ہوجائے گی۔نمک سے مدد لیںجب کریلے سے کڑواہٹ دور کرنا چاہتے ہوں تو نمک اس حوالے سے بہترین مددگار ثابت ہوسکتا ہے، اس کے لیے کریلوں کے ٹکڑوں کو نمک کی اچھی خاصی مقدار میں رگڑیں، اس کے بعد برتن میں ڈال دیں اور پکانے کے لیے 20 سے 30 منٹ کا انتظار کریں۔عرق نکال لیںنمک لگانے کے بعد کریلے کا عرق نکالنا مت بھولیں، اس کے بعد نلکے کے نیچے رکھ کر پانی کھولیں اور بہتر نتیجے کے لیے ایک بار پھر اس کا عرق نکالنے کی کوشش کریں۔دہی کا استعمالکریلے سے کڑواہٹ دور کرنے کے لیے ایک اور ذریعہ پھیکا دہی ہے، کریلے کے ٹکڑے دہی میں کم از کم ایک گھنٹے تک ڈبو کر رکھیں اور اس کے بعد ہی اسے پکائیں۔
In Gharelo Tips and Totkay section you can check Karele Ki Karwahat Door Karne Ke Tarikay in most easiest way. Find Karele Ki Karwahat Door Karne Ke Tarikay in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Karele Ki Karwahat Door Karne Ke Tarikay totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Karele Ki Karwahat Door Karne Ke Tarikay.