Kapray Dhony Ka Sahi Tarika

Find effective Gharelo Tips and Totkay in Urdu for safeguarding Kapray Dhony Ka Sahi Tarika. Individuals often explore various methods to find valuable tips, natural remedies, wellness guidance, herbal solutions, totkays, and easy home remedies for Kapray Dhony Ka Sahi Tarika. Dive into a rich repository of Gharelo Tips and Totkay, home remedies, useful tips, and more at Daily Tips. Our curated Gharelo Tips and Totkay in Urdu are specifically crafted for ensuring the protection of Kapray Dhony Ka Sahi Tarika. We strive for these tips to be not only informative but also highly effective for your needs.

Kapray Dhony Ka Sahi Tarika
Posted By: Aneela 8009 Views 0 Comments Aug 05, 2022

کپڑے دھونا ایک بہت مشکل کام لگتا ہے کیونکہ اس سے تھکن میں اضافہ ہوجاتا ہے، جس کی وجہ سے کپڑے بھی ٹھیک سے نہیں دھل پاتے۔
کپڑے دھونے کے دن کو 'لانڈری ڈے' بھی کہا جاتا ہے۔ لیکن پاکستان میں اس دن کو مشین لگانے کے دن سے منسوب کیا جاتا ہے۔
جیسا کہ ہم پرانے وقتوں سے کپڑے دھوتے آرہے ہیں اور ایسا کرنا ضروری بھی ہے تا کہ پاک و صاف دکھائی دے سکیں۔
لیکن کپڑے دھونے سے متعلق چند چیزیں ایسی بھی ہیں جو ہم جانتے ہوئے بھی غلط کر رہے ہوتے ہیں۔ وہ غلطیاں کونسی ہیں آیئے جانتے ہیں تاکہ اگلی بار کپڑے دھوتے وقت آپ کے لیے آسانی پیدا ہوسکے۔

1- ایک ہی دن میں ڈھیروں کپڑے دھونا

اکثر خواتین نے ہفتہ اور اتوار کا دن کپڑے دھونے کے لیے مقرر کر رکھا ہوتا ہے اور اس میں پورے ہفتے کے ڈھیروں کپڑے جمع ہوجاتے ہیں تو ایسی صورتحال میں اگر خواتین میلے کپڑوں کے انبار سے بچنا چاہتی ہیں تو روزانہ یا ایک دن چھوڑ کے تھوڑا وقت نکال کر تھوڑے تھوڑے کپڑے دھولیں تو کپڑوں کے پہاڑ جیسے انبار سے بچا جا سکتا ہے۔

2. واشنگ مشین کو صاف نہ رکھنا

کیا کبھی ایسا ہوا ہے کہ آپ نے کپڑے دھوئیں ہوں اور اس کے باوجودان میں عجیب بو آ رہی ہو؟ ایسا واشنگ مشین صاف نہ کرنے کی وجہ سے ہوتا ہے۔ لہٰذا اپنی واشنگ کو ایک بار اچھی طرح دھو لیں تا کہ اگلی بار کپڑوں سے بدبو نہ آئے۔

3. کپڑوں کو مشین میں زیادہ دیر تک چھوڑ دینا

ہم بعض اوقات واشنگ مشین میں موجود کپڑوں کو رکھ کر بھول جاتے ہیں۔ انہیں زیادہ دن چھوڑنا نہ صرف غیر صحت مند ہے بلکہ انہیں دھونے کے مقصد کو بھی خراب کر دیتا ہے۔ خیال رکھیں کہ کپڑے چند دیر کے لیے واشنگ مشین میں رکھیں اس کے بعد انہیں فوراً نکال کر سوکھنے کے لیے ٹانگ دیں۔

4- بہت زیادہ یا بہت کم ڈٹرجنٹ کا استعمال

کپڑے دھونے کے لیے کتنا ڈٹرجنٹ استعمال کرتے ہیں؟ بعض اوقات ، ہم بہت زیادہ تو کبھی بہت کم ڈٹرجنٹ استعمال کرتے ہیں اور اس کی صحیح مقدار کا بہت سی خواتین کو معلوم نہیں ہوتا۔ سرف کی مناسب مقدار ہی کپڑوں کو اچھا اور صاف بناتی ہے

In Gharelo Tips and Totkay section you can check Kapray Dhony Ka Sahi Tarika in most easiest way. Find Kapray Dhony Ka Sahi Tarika in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Kapray Dhony Ka Sahi Tarika totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Kapray Dhony Ka Sahi Tarika.

Reviews & Comments
jpg