Joron Ke Dard ka Asan Gharelu Ilaj

Joron Ke Dard ka Asan Gharelu Ilaj
Posted By:Afshan 720 Views
0 Comments Apr 25, 2022


جوڑوں کا درد، عرق النساء، کمر درد ، مہروں کی تکلیف ہر قسم کے ارتھرائٹس، گھٹنوں سے آواز آنے کے لئے حکیم شاہ نذیر کا مجرب نسخہ

جن لوگوں کو جوڑوں کے درد ،ارتھرائٹس ،یا کمر درد یا مہروں کی تکلیف جس میں ایل 4 یا ایل 5 کے مہرے اپنی جگہ سے ہل جاتے ہیں اور اس کی وجہ سے پیروں کا سن پن یا چلنے پھرنے میں معذوری ہو جاتی ہے ،ان کے لئے حکیم شاہ نذیر کا بنایا ہوا ایک اہم اور مجرب نسخہ آپ کے لئے پیش کر رہے ہیں۔اس کے باقاعدہ استعمال سے 15 دن میں درد میں کافی حد تک کمی، ایک ماہ میں چلنے پھرنے میں کامیابی ہو جائے گی اور دو ماہ کے استعمال سے انشاء اللہ تکلیف بالکل ختم ہو جائے گی۔

نسخہ

سورنجان شیریں 20 گرام
ستاور 50 گرام
زراوند مجرق 50 گرام
اسگند ناگوری 50 گرام
گوند پھلائی 50 گرام
جڑ الائچی لکڑی 50 گرام
ان تمام چیزوں کو پیس کر پاؤڈر بنا لیں اور چھان لیں تاکہ بالکل باریک پاؤڈر آپ کو مل جائے ۔ اب اس پاؤڈر کو صبح نہار منہ یعنی ناشتے سے پہلے ایک چائے کا چمچ اور رات میں کھانے سے پہلے ایک چائے کا چمچ دودھ یا پانی کے ساتھ استعمال کریں آپ کو انشاء اللہ خود فرق نظر آجائے گا۔اس کے سات ساتھ پین کلر تیل بھی استعمال کریں اور ان تمام جگہوں پر اس تیل سے مالش کریں جہاں درد یا تکلیف ہے ،ان دونوں چیزوں کے استعمال سے فوری افاقہ ہوگا۔

پین کلر تیل

روغنِ کندر 30 ملی لیٹر
روغنِ زیتون 30 ملی لیٹر
ان دونوں کو ملا لیں آپ کا پین کلر تیل تیار ہے جہاں تکلیف ہے وہاں اس کی مالش کریں ، افاقہ ہو گا۔

In Hakeem Shah Nazir section you can check Joron Ke Dard ka Asan Gharelu Ilaj in most easiest way. Find Joron Ke Dard ka Asan Gharelu Ilaj in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Joron Ke Dard ka Asan Gharelu Ilaj totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Joron Ke Dard ka Asan Gharelu Ilaj.

Relevant Totkay

Reviews

Comments