Join Khatam Karne Ka Tarika

Find effective Gharelo Tips and Totkay in Urdu for safeguarding Join Khatam Karne Ka Tarika. Individuals often explore various methods to find valuable tips, natural remedies, wellness guidance, herbal solutions, totkays, and easy home remedies for Join Khatam Karne Ka Tarika. Dive into a rich repository of Gharelo Tips and Totkay, home remedies, useful tips, and more at Daily Tips. Our curated Gharelo Tips and Totkay in Urdu are specifically crafted for ensuring the protection of Join Khatam Karne Ka Tarika. We strive for these tips to be not only informative but also highly effective for your needs.

Join Khatam Karne Ka Tarika
Posted By: Aqeel 2489 Views 0 Comments Jan 20, 2022

میں نے آج پھر اس بات کا فیصلہ کیا کہ اپنی بیٹی کے بالوں کو بالکل چھوٹے کروا لوں۔ مگر جس وقت اس کو پارلر لے جانے لگی تو اس نے رونا دھونا مچا دیا ۔ بڑھتی ہوئی عمر کی بچیاں اپنے لک کے لیے ویسے بھی حساس ہوتی ہیں اور پھر اتنے چھوٹے بالوں کو دیکھ کر اس کے ہم جماعت اس کو مذاق کا نشانہ بھی بناتے ہیں۔ مگر ہر وقت سر کو کھجاتے ہوئے دیکھنا بھی میرے لیے ایک ناقابل برداشت امر تھا۔ صبح شام سر کی جوئیں نکال نکال کر میں تھک چکی تھی مگر دوبارہ اسکول جاتی اور جوئيں لے کر آجاتی۔ مگر پھر میری ایک پڑوسن نے مجھے کچھ ایسے نسخے بتائے جن سے نہ صرف میری بیٹی کے سر کی جوؤں کا خاتمہ ہو گیا بلکہ اس کے بال بھی صحت مند اور لمبے ہونے لگے۔ ان نسخوں کو آپ کے ساتھ شئیر کر کے بتانا چاہتی ہوں کہ اپنے بچوں کے بال نہ کٹوائیں بلکہ ان نسخوں کا استعمال کر کے جوؤں سے نجات پائیں-

1: زیتون کا تیل

زیتون کا تیل دوسرے تیلوں کے مقابلے میں زيادہ گاڑھا ہوتا ہے اس وجہ سے یہ جوؤں کے خاتمے کے ساتھ ساتھ بالوں میں سے لیکھوں کو ختم کرنے کے لیے بھی بہت مددگار ہوتا ہے۔ اس کے لیے سر پر بالوں کی جڑوں تک میں زیتون کا تیل لگا کر اس کے بعد سر پر شاور کیپ چڑھا دیں اس سے آکسیجن کی سپلائی بند ہو جائے گی اور رات میں ساری جوؤں کا صفایا ہو جائے گا-

2: مایونیز

اگرچہ مایونیز کا استعمال سلاد کے لیے کیا جاتا ہے مگر یہ جوؤں کو بھگانے کے لیے بھی بہت مفید ہوتا ہے۔ اس کو سر پر اچھی طرح لگا لیں اور اس کے اوپر شاور کیپ پہن لیں۔ 3 سے 4 گھنٹوں کے بعد شیمپو کر کے باریک کنگھے سے بالوں کو جھاڑ لیں یہ عمل ہر ہفتے دہرائيں جلد ہی جوؤں کے مسئلے سے نجات مل جائے گی-

3: نمک

ایک چوتھائی کپ نمک لے لیں اور اس میں اتنی ہی مقدار میں سرکہ شامل کر کے اس سے بالوں میں مساج کر لیں۔ شاور کیپ پہن کر اس کو دو گھنثوں تک لگا رہنے دیں اور اس کے بعد شیمپو کر لیں اور باریک کنگھی سے بالوں کو جھاڑ لیں نمک اور سرکہ کے تیزابی اثر سے جوئیں مر جاتی ہیں اس عمل کو ہر تیسرے دن دہرائيں-

4: لہسن

لہسن اینی بیکٹیریل خصوصیات کا حامل ہوتا ہے اور جوؤں کے لیے بہت بہترین ہوتا ہے- لیکن اس کا استعمال دس سال سے چھوٹے بچوں میں نہ کریں دس سے بارہ جوئے لہسن کے پیس کر اس میں لیموں کے رس کے کچھ قطرے شامل کر دیں اور اس کو بالوں میں صرف آدھے گھنٹے تک لگائیں اور اس کے بعد اچھی طرح شیمپو کر لیں اس سے بھی جوئيں ختم ہو جاتی ہیں اور دوبارہ نہیں بنتی ہیں-

5: پٹرولیم جیلی

پٹرولیم جیلی کو سر کی کھوپڑی پر بالوں کے اوپر اچھی طرح لگا دیں اور اس کے اوپر شاور کیپ پہن لیں ۔ رات بھر اس کو لگا رہنے دیں اور صبح اس کے اوپر بے بی آئل کا مساج کریں اور باریک کنگھی سے بالوں میں سے ساری جوئیں نکال لیں اس طریقے سے لیکھیں بھی نکل جاتی ہیں اور سر صاف ہو جاتا ہے-

In Gharelo Tips and Totkay section you can check Join Khatam Karne Ka Tarika in most easiest way. Find Join Khatam Karne Ka Tarika in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Join Khatam Karne Ka Tarika totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Join Khatam Karne Ka Tarika.

Reviews & Comments
jpg