Jismani Dard Ka Asan Ilaj

Find effective Gharelo Tips and Totkay in Urdu for safeguarding Jismani Dard Ka Asan Ilaj. Individuals often explore various methods to find valuable tips, natural remedies, wellness guidance, herbal solutions, totkays, and easy home remedies for Jismani Dard Ka Asan Ilaj. Dive into a rich repository of Gharelo Tips and Totkay, home remedies, useful tips, and more at Daily Tips. Our curated Gharelo Tips and Totkay in Urdu are specifically crafted for ensuring the protection of Jismani Dard Ka Asan Ilaj. We strive for these tips to be not only informative but also highly effective for your needs.

Jismani Dard Ka Asan Ilaj
Posted By: Rizwan 1667 Views 0 Comments Jan 22, 2022


جسم درد کی چھٹی اب ہوگی ایلوویرا تیل سے۔۔۔ اس کو گھر میں بنانے کا طریقہ آپ بھی جان لیں

ایلوویرا آج کل ہر گھر کی ایک اہم ضرورت بن گیا ہے، کوئی کھانے میں استعمال کر رہا ہے تو کوئی اس کا جوس پینا پسند کر رہا ہے، کچھ خوبصورتی کو بڑھانے میں استعمال کررہے ہیں تو کچھ بالوں کو بڑھانے میں کیونکہ یہ آل ان ون حل ہے تمام مسائل کا۔ ایلوویرا میں وٹامنز، کیلشیم، میگنیشیم اور آنٹی بیکٹریل خصوصیات پائی جاتی ہیں جو اس کو ہر طرح کے استعمال کے لئے مفید بناتی ہیں۔
آج سے پہلی ہم نے آپ کو اس کا جوس، لیپ، اور پانی کے ساتھ نگلنے یا جسم پر براہِ راست لگانے کے حوالے سے افادیت بتائیں ہیں۔ مگر آج ہم آپ کو ایلوویرا کا تیل گھر میں بنانے کا آسان طریقہ بتائیں گے تاکہ اس سے صرف آپ کی جلد بھی چمکدار بنے گی اور بال لمبے گھنے ہونے کے ساتھ ساتھ یہ آپ کے گھٹنوں کے درد کو بھی چٹکیوں میں بھگا دے گا۔

تیل بنانے کا طریقہ:

٭ ایلوویرا کو کاٹ کر اس کا جیل ایک پیالے میں الگ کرلیں۔
٭ ایک پتیلی میں آدھا کپ پانی ڈالیں اور دو کپ ناریل کا تیل ڈال کر 10 منٹ تک اچھی طرح پکائیں۔
٭ اس کے بعد ایلوویرا جیل کو پتیلی میں ڈالیں اور اچھی طرح چمچ چلاتی رہیں۔
٭ اس کو 20 منٹ کے لئے پکائیں اور ڈھکن ڈھک دیں۔
٭ 20 منٹ بعد جب ڈھکن کھولیں گی تو جھاگ کو چمچ سے ہٹا کر الگ کرلیں اور نیچے بچ جانے والے مائع کو کسی بوتل میں جمع کرلیں۔ لیجیئے بن گیا ایلوویرا کا تیل گھر میں باآسانی۔

فائدے:

٭ گٹھنوں میں درد ہو تو اس تیل سے مالش کریں یہ پٹھوں کو سکون دے گا اور آپ کا درد غائب ہو جائے گا۔
٭ پیٹ میں درد ہو یا جسم کے کسی بھی حصے میں بس اس تیل سے مالش کرنا نہ بھولیں۔
٭ سر میں اس تیل کو لگائیں یہ بالوں کو بڑھانے کا کام کرے گا۔-
٭ چہرے سے میک اپ اتارنے کے بعد یہ تیل لگانے سے جلد خوبصورت ہو جائے گی۔
٭ اپینڈکس کے درد میں یا اس کے آپریشن کے بعد بہت آرام آرام سے اس تیل کو پیٹ اور کمر پر لگائیں مالش نہ کریں۔ یہ درد کو جلدی ختم کرنے میں آپ کی مدد کرے گا۔

In Gharelo Tips and Totkay section you can check Jismani Dard Ka Asan Ilaj in most easiest way. Find Jismani Dard Ka Asan Ilaj in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Jismani Dard Ka Asan Ilaj totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Jismani Dard Ka Asan Ilaj.

Reviews & Comments
jpg