Jhuriyan Khatam Karne Ka Tarika

Find effective Dr Umme Raheel Tips in Urdu for safeguarding Jhuriyan Khatam Karne Ka Tarika. Individuals often explore various methods to find valuable tips, natural remedies, wellness guidance, herbal solutions, totkays, and easy home remedies for Jhuriyan Khatam Karne Ka Tarika. Dive into a rich repository of Dr Umme Raheel Tips, home remedies, useful tips, and more at Daily Tips. Our curated Dr Umme Raheel Tips in Urdu are specifically crafted for ensuring the protection of Jhuriyan Khatam Karne Ka Tarika. We strive for these tips to be not only informative but also highly effective for your needs.

Jhuriyan Khatam Karne Ka Tarika
Posted By: Afshan 1181 Views 0 Comments Apr 26, 2022


چہرے کی جھریاں ختم کر کے جلد کو کرے جوان اور شاداب، سادہ سے نسخے سے ڈاکٹر ام راحیل نے بتایا جوان رہنے کا نسخہ

سدا جوان رہنا یا جوان نظر آنا ہر ایک کا خواب ہوتا ہے۔ خاص کر خواتین یہ چاہتی ہیں کہ وہ ہمیشہ جوان و رعنا نظر آئیں ، خواتین کی تعریف ہی خواتین کی سب سے بڑی کمزوری ہوتی ہے اس لئے وہ جوان رہنے کے لئے ہرنسخہ اور ہر ٹوٹکہ استعمال کرتی ہیں۔اس وقت دنیا بھر میں جوانی،خوبصورتی، تندرستی اور توانائی قائم رکھنے اور بحال کرنے والی ادویات و ذرائع پر لاکھوں و کروڑوں روپے خرچ کرنے کے ساتھ ساتھ ہزاروں جتن بھی کیے جا رہے ہیں۔ لیکن زندگی کے گزرتے لمحوں کے ساتھ ساتھ جوانی کو بڑھاپا،تن درستی کو بیماری اور توانائی کو کمزوری گھن کی طرح چاٹتے رہتے ہیں اگر ہماری خوراک سے جدید مشروبات،بیکری مصنوعات اور چائے جبکہ ہمارے معمولات سے سگریٹ و شراب نوشی نکال دیے جائیں تو ہم 80 فیصد تک صرف غذا (پھل،سبزیاں،دودھ ا ور ا ناج) کے استعمال سے ہی جوان، تن درست، خوبصورت ا ور طاقت ور و توانا رہ سکتے ہیں۔ یہ لوازمات ہماری زندگی کو د و طرح سے متاثر کرتے ہیں۔ پہلے ہم ان کو خرید کر بیماری خود پر مسلط کرتے ہیں پھر بعد ازاں بیماری سے چھٹکارا پانے کے لیے نہ صرف اذیت سے گزرتے ہیں بلکہ اپنی کمائی بھی ضائع کرتے ہیں۔ اگر ہم اپنی کواراک کا خیال رکھیں اور مرغن غذاؤں کو کم کر دیں تو ہماری زندگی میں خاصی تبدیلی آ سکتی ہے۔ اسی طرح مچھلی بھی بھرپور غذائی اجزا پر مشتمل خوراک ہے۔ موسمی پھلوں اور سبزیوں کو اپنی روز مرہ غذا میں لازمی شامل کریں ۔ کچی سبزیوں کو بطورِ سلاد کھا نا بھی صحت کے لیے بہترین سمجھا جاتا ہے۔ تلی ہوئی اشیا کے زیادہ استعمال سے پرہیز کریں، ہاں البتہ کبھی کبھارکھانے میں کوئی حرج نہیں ہوتا۔ نمک، چینی، چاول اور چکنائیوں کی کم مقدار اپنی خوراک میں شامل کریں۔ ریشے دار غذاؤں کو زیادہ سے زیادہ اپنی خوراک میں استعمال کریں۔
چہرے کی جھریاں ختم کرنے کے لئے ڈاکٹر ام راحیل نے ایک بہت آسان نسخہ بتایا جس کو سب استعمال کر سکتے ہیں۔
شہد آدھا چائے کا چمچ
اُبلے ہوئے چاول 1 چائے کا چمچ
کیرٹ گلوئنگ ماسک ٹیبلٹ 1 عدد
وٹامن سی کے ڈراپس چند قطرے
ان سب چیزوں کو ملا کر یک جان کر لیں اور رات میں سوتے وقت چہرہ دھو کر خشک کر کے اس ماسک کو اپنے چہرے اور گردن پر لگائیں۔ اس کو لگانے کے بعد چہرے پر اچھی طرح مساج کریں اور پھر 15 منٹ کے لئے لگا رہنے دیں۔ اس کے بعد چہرہ دھو لیں۔ اور اس کے بعد اپنی نائٹ کریم لگا لیں ۔ ہفتے میں دو مرتبہ اسے لگائیں، اس کے ساتھ ساتھ پانی کا استعمال زیادہ کریں اس سے جلد ہائیڈریٹ رہتی ہے۔ یہ آپ کی جلد کو جوان اور صحت مند رکھے گا۔

In Dr Umme Raheel Tips section you can check Jhuriyan Khatam Karne Ka Tarika in most easiest way. Find Jhuriyan Khatam Karne Ka Tarika in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Jhuriyan Khatam Karne Ka Tarika totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Jhuriyan Khatam Karne Ka Tarika.

Reviews & Comments
jpg