Find potent Beauty Tips and Totkay in Urdu to elevate your Jaiphal Ke Heran Kun Fayde regimen. Uncover a wealth of invaluable insights, natural remedies, wellness advice, herbal solutions, and easy home remedies tailored for Jaiphal Ke Heran Kun Fayde enthusiasts. Immerse yourself in our extensive collection of Beauty Tips and Totkay, meticulously curated to safeguard and enhance your Jaiphal Ke Heran Kun Fayde experience. At Gharelo Tips and Totkay, we're dedicated to providing you with informative and highly effective tips that cater to your specific needs.
ایک جائفل کا ٹکڑا جلد کے 5 مسئلوں کو آسانی سے حل کرسکتا ہے تو۔۔۔ جانیں جائفل سے کلینزر بنانے کے 5 آسان طریقے جو کرے رنگ گورا اور بنائے جلد کو حسین۔۔کچن میں موجود مصالحوں کے بارے میں تو خواتین خوب جانتی ہیں کہ کب کہاں کس کھانے میں کتنی مقدار میں استعمال کرنا ہے مگر یہ نہیں جانتی کب کیسے اور کس مسئلے میں یہ مصالحے آپ کی مدد کرسکتے ہیں اور جلد کے مسائل سے چھٹکارہ دلوا سکتے ہیں۔ اب جیسے آپ جائفل کو ہی دیکھ لیں کیا آپ جانتی ہیں ایک جائفل کا ٹکڑا آپ کی جلد پر موجد 5 ایسے مسئلوں کو حل کرسکتا ہے جن کے لئے آپ مہنگی کریمیں اور دوائیں استعمال کرتی ہیں۔ سن کر ہنسی آ رہی ہے تو جان لیں کہ کے-فوڈ اپنے چاہنے والوں کے لئے ہمیشہ آسان اور سستے نسخے لاتا ہے وہ بھی کھانوں اور مصالحوں سے متعلق۔ چلیئے بتاتے ہیں آپ کو بھی کہ جائفل کوئی عام سی چیز نہیں ہے۔۔۔جائفل کے فوائد:جائفل میں موجود کیلشیم، میگنیشیم، پوٹاشیم اور اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں جس کی مدد سے آپ کی صحت اور جلد دونوں خوب بہتر ہوسکتی ہے۔ یہ نہ صرف بلڈپریشر کے مسئلے کو حل کرتی ہے بلکہ یادداشت بڑھاتی، پیٹ میں گیس اور معدے کی جلن کو دور کرتی ہے، مگر آج ہم آپ کو اس کے بیوٹی ٹپس بتانے جا رہے ہیں جن کی مدد سے آپ کو کلنزر خریدنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔۔۔بیوٹی ٹپس:٭ خشک جلد کے لئے:اگر آپ کی جلد خشک ہے اور سردی کے موسم میں مزید پھٹ جاتی ہے تو ایک چمچ دہی میں ایک چمچ جائفل کے پاؤڈر کو مکس کریں اور جب چاہیں چہرے پر 20 منٹ کے لئے لگالیں، اس سے نہ صرف پھٹی ہوئی جلد ہائیڈریٹ ہو جائے گی بلکہ جلد کی خوبصورتی بھی بڑھ جائے گی۔ تو استعمال کرنا نہ بھولیں۔٭ آئلی جلد:خواتین کو آئلی جلد کے مسائل سارا سال رہتے ہیں ان کے لئے سب سے اچھا کلینزر موجود ہے ایک چمچ جائفل پاؤڈر میں ایک چمچ لیموں کا رس اور آدھا چمچ آٹا مکس کریں، لیپ بنائیں اور چہرے پر لگائیں، آپ خود 15 دن میں فرق محسوس کریں گی کیونکہ اس میں انزائملز موجود ہوتے ہیں جو جلدی ہی جلد کے اندر کا سارا آئل جذب کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔٭ خراب جلد:اگر آپ کی جلد خراب ہوگئی ہے اور چہرے پر اینٹی ایجنگ اثرات واضح ہو رہے ہیں تو ایک چمچ جائفل کے پاوڈر کو بیکنگ سوڈا اور شہد میں مکس کرکے ماسک تیار کریں اور چہرے پر 20 منٹ کے لئے لگا کر چھوڑ دیں، اس کے بعد خژک ہونے پر اچھی طرح ہاتھوں سے رگڑ کر صاف کرلیں، لیجیئے جھریوں بھی کنٹرول اور جلد بھی صاف ستھری ہوجائے گی تو اس کو ضرور استعمال کریں اور کم پیسوں میں زیادہ فائدہ اٹھائیں۔٭ کھلے مسام:کھلے مساموں میں موجود گرد کی وجہ سے اکثر خواتین پریشان رہتی ہیں ایسے میں بہتر یہ ہے کہ آپ ایک چمچ جائفل پاؤڈر میں ایک چمچ ہلدی اور لیموں کا رس مکس کریں اور چہرے پر لگا کر خوب اچھی طرح رگڑیں تاکہ کھلے مساموں کی صفائی بھی ہو جائے اور ڈیڈ اسکن سیلز خود بخود جلد سے خارج ہو جائیں۔٭ ایکنی:چہرے پر ایکنی کے داغ دھبے اور نشانات سے پریشان ہیں تو ایک چمچ جائفل کا پاؤڈر اور ایک چمچ لونگ کے پاؤڈر میں دو چمچ کینو کا رس شامل کرکے چہرے پر لگائیں اور فائدہ دیکھیں۔تو استعمال کریں اور نتائج سے فائدہ اٹھائیں۔۔۔ آپ کو کیسی لگی ہماری بتائی گئی ٹپ، ہمیں کے-فوڈ کے کمنٹ سیکشن میں ضرور بتائیے گا۔
In Gharelo Tips and Totkay section you can check Jaiphal Ke Heran Kun Fayde in most easiest way. Find Jaiphal Ke Heran Kun Fayde in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Jaiphal Ke Heran Kun Fayde totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Jaiphal Ke Heran Kun Fayde.