Find potent Beauty Tips and Totkay in Urdu to elevate your Hormones Ki Bemariyon Ka Ilaj regimen. Uncover a wealth of invaluable insights, natural remedies, wellness advice, herbal solutions, and easy home remedies tailored for Hormones Ki Bemariyon Ka Ilaj enthusiasts. Immerse yourself in our extensive collection of Beauty Tips and Totkay, meticulously curated to safeguard and enhance your Hormones Ki Bemariyon Ka Ilaj experience. At Dr Bilquis Tips, we're dedicated to providing you with informative and highly effective tips that cater to your specific needs.
ہارمونز سمیت خواتین کی مختلف بیماریوں کا علاج ڈاکٹر بلقیس نے کیا بتایا؟ جانیںخواتین کے ساتھ صحت سے متعلق مسائل دن نہ دن خطرناک ہوتے جا رہے ہیں اور ہارمونز کے نظام میں بگاڑ کی وجہ سے ان میں بہت سے مسائل پیدا ہوتے ہیں جو کہ مستقبل میں جان لیوہ بھی ثابت ہوتے ہیں۔ اس لئے خواتین کو چاہیئے کہ وہ اپنے اندر ہونے والی ہر تبدیلی اور تکلیف سے متعلق اپنے معالج سے ضرور مشورہ لیں تاکہ وہ صحت مند رہ سکیں ۔ہربلسٹ ڈاکٹر بلقیس کے مطابق '' آج کل خواتین میں PCOS یعنی Polycystic Ovaries Syndrome کی بیماری بہت عام ہے جوکہ ہارمون کی خرابی کی وجہ سے ہوتی ہے جس کی سب سے بڑی وجہ غیر متوازن غذا ہے کیونکہ ہم جو ہم کھاتے ہیں وہی جسم پر اثر نظر آتا ہے۔ وہی غذا ہمارے خون کا حصہ بنتی ہے اور اسی وجہ سے بیماریاں بنتی ہیں“-آج کل لڑکیاں کھانے میں دودھ کا استعمال نہیں کرتیں، نہ سالن والی غذاؤں کو زیادہ استعمال کرتی ہیں اور نہ ورزش کرتی ہیں۔ یہ وہ عوامل ہیں جن کی وجہ سے کیلشئیم اور پروٹین کی کمی تو ہوتی ہی ہے ساتھ ہی ہارمونز میں بھی بگاڑ پیدا ہوتا ہے جو کہ بانج پن کی وجہ بنتے ہیں۔ٹپ 1 :اس مسئلے کا حل بتاتے ہوئے ڈاکٹر بلقیس نے ایک ٹپ بھی بتائی: '' خواتین کو چاہیے کہ میتھی کا استعمال زیادہ کریں چاہے کھانے میں کھائیں یا قہوہ بنا کر پیئیں۔ کیونکہ ہارمونز کے عدم توازن کی وجہ سے ہی بانجھ پن پیدا ہوتا ہے اور میتھی میں ہارمونل انزائمز پائے جاتے ہیں جو اس مسئلے کے حل میں مفید ہے''۔ٹپ 2 :اس حوالے سے ایک اور ٹپ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ: ''مخصوص ایام میں بے قاعدگی بھی اگر ہو جائے تو ایسی خواتین بینگن کا استعمال کریں اس کے علاوہ جامن کے پتوں کا قہوہ بنا کر پئیں''- یہ دونوں اجزاء پی سی او جیسے مسائل کو ختم کرنے اور ماہواری کی پیچیدگیوں کو کنٹرول کرنے میں آپ کی مدد کرتے ہیں۔ٹپ 3 :وہ خواتین جو ان اندرونی مسائل کی وجہ سے بے اولاد ہیں ان کو چاہیئے کہ وہ '' مولی کے بیج '' روزانہ رات کو سونے سے قبل نیم گرم پانی سے کھا کر سوئیں، یہ ایک قدرتی سبزی ہے جو حمل کے ٹہر میں ان کے لئے مفید ثابت ہوتی ہے کیونکہ اس میں ایسے انزائمز ہوتے ہیں جو اووری اور نظامِ حمل کے افعال کو طاقت دینے کا کام کرتے ہیں۔
In Dr Bilquis Tips section you can check Hormones Ki Bemariyon Ka Ilaj in most easiest way. Find Hormones Ki Bemariyon Ka Ilaj in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Hormones Ki Bemariyon Ka Ilaj totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Hormones Ki Bemariyon Ka Ilaj.