Homemade Beetroot Face Wash

Find potent Beauty Tips and Totkay in Urdu to elevate your Homemade Beetroot Face Wash regimen. Uncover a wealth of invaluable insights, natural remedies, wellness advice, herbal solutions, and easy home remedies tailored for Homemade Beetroot Face Wash enthusiasts. Immerse yourself in our extensive collection of Beauty Tips and Totkay, meticulously curated to safeguard and enhance your Homemade Beetroot Face Wash experience. At Beauty Tips and Totkay, we're dedicated to providing you with informative and highly effective tips that cater to your specific needs.

Homemade Beetroot Face Wash
Posted By: Humaira 1578 Views 0 Comments Aug 03, 2021

خُوبصورتی سب کو اچھی لگتی ہے اور ایسا نہیں ہے کہ مہنگی کریمیں اور دوائیں آپ کو حسین بناتی ہیں۔ انسان خوبصورتی اور حسین وہی ہوتا ہے جو تمام تر سبزیاں اور پھل کھائے اور ان کا استعمال اپنی غذا میں رکھے کیونکہ غذا کا متوازن ہونا بہت ضروری ہے۔
یہی وجہ ہے کہ بعض اوقات مہنگے فیس واش سے چہرہ دھو بھی لیں تو وہ صاف ستھرا نہیں لگتا اور نہ تازگی آتی ہے اور پھر سردیوں میں تو ویسے بھی موسمی اثرات کی وجہ سے جلد خراب ہوجاتی ہے اس لئے آپ خود کو فریش رکھنا چاہتی ہیں تو صرف آدھے چُقندر کو استعمال کرنے کا یہ زبردست طریقہ جانیں اور بنائیں ایسا فیس واش جو آپ کے فیس کو کرے فریش اور بنائے آپ کی جلد کو نرم و ملائم۔

فیس واش بنانے کا طریقہ:

آدھا چُقندر دھو کر اس کو چھلکوں سمیت کاٹ لیں۔
٭ پھر ایک کپ پانی کو اچھی طرح اُبالیں اور جوش آنے پر اس میں یہ چُقندر ڈال کر 3 منٹ تک پکائیں۔
٭ پھر اس میں ایک چمچ گُلاب کا عرق، ایک چمچ ملتانی مٹی اور ایک چمچ دودھ ڈال کر مکس کرلیں اور اس کو ایک بوتل میں ڈال کر فریج میں رکھ لیں۔

لگانے کا طریقہ:

جب بھی چہرہ دھوئیں اسی فیس واش سے دھوئیں اور لگانے کے بعد 3 منٹ تک لگا رہنے دیں تاکہ جلد کے اندر چُقندر جذب ہو جائے اور آپ کو جلد ہی اچھا رزلٹ مل سکے۔

فائدہ کیوں؟

چُقندر میں وٹامن سی، اے اور بی، فولیٹ، پوٹاشئیم اور فائبرز پائے جاتے ہیں جو اس کو رنگ نکھارنے اور چہرے پر گلو لانے کے لئے مدد دیتے ہیں۔

In Beauty Tips and Totkay section you can check Homemade Beetroot Face Wash in most easiest way. Find Homemade Beetroot Face Wash in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Homemade Beetroot Face Wash totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Homemade Beetroot Face Wash.

Reviews & Comments
jpg