Gurday Ki Pathri Ka Asan Gharelu Ilaj

Gurday Ki Pathri Ka Asan Gharelu Ilaj
Posted By:Aneela 2164 Views
0 Comments Sep 08, 2021


گردوں کی پتھری کو گھریلو نسخے سے کس طرح ختم کیا جا سکتا ہے؟ جانیئے مشہور ہربلسٹ ڈاکٹر بلقیس شیخ کا بتایا ہوا کمال کا طریقہ جو دے گردوں کے مسائل اور پیشاب میں تکلیف سے نجات

گردوں میں پتھری اور پیشاب کی نالی کا انفیکشن ایکم ایسا مسئلہ ہے جو اگر کسی کو ہو جائے تو درد سے تڑپا کر رکھ دیتا ہے لوگ ان مسائل کے حل کے لیے ایلوپیٹھک دواؤں کا استعمال کرتے ہیں لیکن ہربلسٹ کے بتائے ہوئے گھریلو نسخوں سے اس کا علاج زیادہ مفید ہے۔
ڈاکٹر بلقیس شیخ گردوں کی پتھری اور پیشاب کی نالی میں انفیکشن کے لئے کیا علاج بتاتی ہیں آیئے جانتے ہیں۔

گردوں کی پتھری اور پیشاب کی نالی میں انفیکشن کا علاج

• ایک عدد ناریل لیں جو بلکل بھی پکا ہوا نہ ہو یعنی ایک دم کچا ہو۔
• اس کو اوپر سے کاٹ کر تازہ تازہ پانی نکال لیں۔
• اب ایک پتیلی کو چولہے پر گرم کریں اور اس پتیلی میں ناریل کا پانی ڈال کر نیم گرم پانی پی لیں۔
• یاد رہے کہ چولہے پر ناریل کے پانی کو نہیں پکانا صرف پتیلی گرم کر کے اس میں ناریل کا پانی ڈالنا ہے تاکہ اس کے غذائی اجزاء ضائع نہ ہوں۔
• اس طرح روزانہ ناریل کا پانی استعمال کرنے سے نہ صرف پیشاب کی جلن، تکلیف اور انفیکشن دور ہوگا بلکہ گردوں کی پتھری بھی حیرت انگیز طور پر ختم ہو جائے گی۔

In Dr Bilquis Tips section you can check Gurday Ki Pathri Ka Asan Gharelu Ilaj in most easiest way. Find Gurday Ki Pathri Ka Asan Gharelu Ilaj in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Gurday Ki Pathri Ka Asan Gharelu Ilaj totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Gurday Ki Pathri Ka Asan Gharelu Ilaj.

Relevant Totkay

Reviews

Comments