Find potent Beauty Tips and Totkay in Urdu to elevate your Ghar Mein Aloo Ugane Ka Tarika regimen. Uncover a wealth of invaluable insights, natural remedies, wellness advice, herbal solutions, and easy home remedies tailored for Ghar Mein Aloo Ugane Ka Tarika enthusiasts. Immerse yourself in our extensive collection of Beauty Tips and Totkay, meticulously curated to safeguard and enhance your Ghar Mein Aloo Ugane Ka Tarika experience. At Gharelo Tips and Totkay, we're dedicated to providing you with informative and highly effective tips that cater to your specific needs.
گھر میں آلو اگانے کا آسان طریقہ ! پیالے میں مٹی لیں اور اس میں صرف یہ ایک چیز دبا دیں اور چند ہی دنوں میں کمال دیکھیںآلو ہر گھر میں پکنے والی ایسی سبزی ہے جو مہنگی ہو یا سستی ہر وقت گھر میں موجود ضرور ہوتی ہے کبھی سالن بنانے کے لئے تو کبھی بچوں کے نگٹس اور فرائز بنانے کے لیے۔ خواتین مجبوراً بچوں کی خاطر آلوؤں کو مہنگے دام بھی خریدتی ہیں۔ بہر حال آج آپ کو وومن کارنر ایسا آسان طریقہ بتانے جا رہا ہے جو آلو کو گھر میں اُگانے کا اتنا آسان طریقہ ہے کہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گی۔کسی بھی سبزی یا پھل کو اُگانے کے لئے اس کے بیج کی ضرورت ہوتی ہے اور آلو کے بیج کا سب سے زیادہ استعمال شدہ سائز 28-35 ملی میٹر ہے یعنی آپ جو بھی بیج لیں وہ اس سائز کا ہونا چاہیئے۔ اور سب سے حیران کُن بات تو یہ ہے کہ 10 ہفتوں سے 3 ماہ تک کی مدت میں آپ آلو اُگانے میں کامیاب ہو جائیں گے وہ بھی بغیر کسی بڑی زمین اور باغیچے کے۔ٹپتو چلیئے خآص طریقہ آپ کے لئے موجود ہے:٭ سب سے پہلے کوئی مضبوط بالٹی لے لیں اور اس کو اچھی طرح دھو کر خُشک کر لیں۔٭ پھر اس میں ایک جگ کے برابر کھاد والی مٹی ڈالیں اور آلوؤں کے بیجوں کو ڈال دیں۔٭ اب اس میں اتنا پانی ڈالیں کہ مٹی گیلی ہو جائے ۔ یعنی پانی مٹی کے اوپر نہ رہے۔٭ پھر اس میں پوٹاشیئم پاؤڈر کا استعمال کریں جو کہ آپ کو کسی بھی کیمیکل والے سٹور سے باآسانی مل جائے گا۔ یہ پاؤڈر پودوں اور پتوں کو کیڑے مکوڑوں سے محفوظ رکھتا ہے اور جڑوں کی نشونما کو بڑھاتا ہے۔٭ آخر میں تھوڑی سی مٹی اور ڈال دیں۔احتیاط:٭ اس بالٹی کو ایسی جگہ رکھیں جہاں سورج کی دھوپ مل سکے۔٭ روزانہ اس کو پانی دیں تا کہ یہ بیج جلدی پھلے پھولے اور نشوونما پائے۔٭ پانی صرف اتنا ڈالیں کہ مٹی گیلی ہو جائے ، زیادہ پانی نہ ڈالیں اگر مٹی دو دن تک گیلی ہو تو بھی پانی نہ ڈالیں بلکہ پھر تیسرے دن پانی ڈالیں ۔ زیادہ پانی پودوں میں نمکیات کی مقدار بڑھا دیتا ہے جس سے یہ جلد خراب ہو جاتے ہیں۔
In Gharelo Tips and Totkay section you can check Ghar Mein Aloo Ugane Ka Tarika in most easiest way. Find Ghar Mein Aloo Ugane Ka Tarika in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Ghar Mein Aloo Ugane Ka Tarika totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Ghar Mein Aloo Ugane Ka Tarika.