Find potent Beauty Tips and Totkay in Urdu to elevate your Ghar Main Churiyan Tez Karne Ka Tarika regimen. Uncover a wealth of invaluable insights, natural remedies, wellness advice, herbal solutions, and easy home remedies tailored for Ghar Main Churiyan Tez Karne Ka Tarika enthusiasts. Immerse yourself in our extensive collection of Beauty Tips and Totkay, meticulously curated to safeguard and enhance your Ghar Main Churiyan Tez Karne Ka Tarika experience. At Gharelo Tips and Totkay, we're dedicated to providing you with informative and highly effective tips that cater to your specific needs.
عید پر گوشت کاٹنے کے لئے چُھریوں کو گھر پر تیز کریں۔ جانیئےچُھریوں کو تیز دھار کرنے کے چند آسان اور گھریلو طریقےبڑی عید پر اگر کوئی چیز سب سے زیادہ استعمال میں آتی ہے تو وہ ہے چھریاں جی ہاں! کیونکہ گوشت کاٹنا ہو، بوٹیاں بنانی ہوں، ہڈی اور گوشت علیحدہ کرنا ہو یا پھر چربی الگ کرنی ہے تو چھُری کا استعمال تو کرنا ہی ہوگا۔اکثر لوگ پیسے خرچ کر کے باہر سے چھریاں تیز کرواتے ہیں مگر اس کا ٹائم اب کہاں، اس لئے ہم آپ کے لئے لائے ہیں چند ایسے طریقے جس سے آپ کو چھریاں تیز کرنے کے لئے خرچہ کرنے کی ضرورت نہیں اور آپ کریں گی گھر میں ہی چھریوں کو ایک دم تیز تاکہ گوشت کٹ سکے آسانی سے۔چھریوں کو تیز کرنے کے لئے چند گھریلو ٹپس• چھری تیز کرنے والا پتھر با آسانی بازار سے مل جاتا ہے یہ تھوڑا کھُردرا ہوتا ہے اور اس پر چھری گھسنے سے یہ تیز ہو جاتی ہے مگر اسے تیز دھار کرنے کے لئے سب سے پہلے صحیح طریقہ جاننا ضروری ہے۔• تو چھُریاں تیز کرنے کان صحیح طریقہ یہ ہے کہ آپ سب سے پہلے تو چھری تیز کرنے والے پتھر کو پانی میں بھگو کر گیلا کر لیں۔• اب چھری کو بھی گیلا کریں اور اس پتھر پر چھری کی دونوں سائیڈز کو 5، 5 منٹ تک گِھس لیں۔• اگر چھری زیادہ خراب ہے تو اس عمل کو دو سے تین مرتبہ دُہرائیں تاکہ یہ تیز دھار ہو جائے۔• اس کے علاوہ اگر چائے کے کپ کو اُلٹا کر کے اس کے نچلے حصے پر چُھری کو گھِسا جائے تو اس سے بھی چُھری تیز ہو جاتی ہے مگر اس کے لئے بھی چھری اور کپ کو گیلا ضرور کریں۔• ایک اور طریقہ یہ ہے کہ سِل بٹے کو گیلا کر کے اس پر چُھری رگڑ لیں چھری تیز ہو جائے گی۔• اب کریں چھری ان طریقوں سے تیز تاکہ گوشت کاٹنا ہو جائے آسان۔
In Gharelo Tips and Totkay section you can check Ghar Main Churiyan Tez Karne Ka Tarika in most easiest way. Find Ghar Main Churiyan Tez Karne Ka Tarika in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Ghar Main Churiyan Tez Karne Ka Tarika totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Ghar Main Churiyan Tez Karne Ka Tarika.