Gardan Ki Akran Ko Khatam Karne Ka Tarika

Find potent Beauty Tips and Totkay in Urdu to elevate your Gardan Ki Akran Ko Khatam Karne Ka Tarika regimen. Uncover a wealth of invaluable insights, natural remedies, wellness advice, herbal solutions, and easy home remedies tailored for Gardan Ki Akran Ko Khatam Karne Ka Tarika enthusiasts. Immerse yourself in our extensive collection of Beauty Tips and Totkay, meticulously curated to safeguard and enhance your Gardan Ki Akran Ko Khatam Karne Ka Tarika experience. At Gharelo Tips and Totkay, we're dedicated to providing you with informative and highly effective tips that cater to your specific needs.

Gardan Ki Akran Ko Khatam Karne Ka Tarika
Posted By: Sohrab 1407 Views 0 Comments Mar 21, 2022


اگر آپ کی بھی گردن اکڑ گئی ہے تو اس کو صرف 60 سیکنڈز میں صحیح کریں اور پائیں مکمل ریلیف۔۔

رات کو سوتے وقت ہمیں اندازہ نہیں ہوتا اور ہم ایک ہی کروٹ سے سو جاتے ہیں۔ چونکہ دن بھر کے کام کاج کے بعد رات کو سونے کے لئے جب لیٹتے ہیں تو گہری نیند آ جاتی ہے اور ہمیں کچھ احساس نہیں رہتا کہ ہم کس کروٹ سو رہے ہیں۔ اور صبح جب سو کر اٹھتے ہیں تو گردن اکڑ جاتی ہے، گردن موڑیں تو وہ مڑتی نہیں ہے، پیچھے نہیں دیکھ پا رہے ہوتے جس کی وجہ سے کسی بھی کام میں دل نہیں لگتا اور یوں ہم تھکاوٹ بھی زیادہ محسوس کرتے ہیں، بعض لوگوں کو گردن کے اکڑاؤ کی وجہ سے بخار بھی چڑھ جاتا ہے۔ ایسے میں گردن کے اکڑاؤ کو صرف 60 سیکنڈ کی اس ورزش سے دور کریں اور خود کو فٹ بنائیں۔

طریقہ:

• سب سے پہلے سیدھے کھڑے ہوجائیں اور اپنی گردن کے اس حصے پر ہاتھ رکھیں جہاں آپ کو درد ہے، یعنی درد اگر سیدھی طرف ہے تو کوشش کریں کہ سیدھا ہی ہاتھ اس درد کی جگہ پر رکھیں اور اگر بائیں طرف درد ہے تو بایاں ہاتھ درد کی جگہ پر اس طرح رکھیں کہ کچھ وزن جلد پر پڑے۔ اس پریشر کی وجہ سے گردن کے پٹھے کھلنے لگیں گے۔
• دائیں یا بائیں جس طرف کی بھی درد ہے اس جگہ آپ انگلیوں یا انگھوٹے کی مدد سے زور دیں، اس سے تکلیف تو ضرور ہوگی مگر آہستہ آہستہ اکڑاؤ کم ہونے لگے گا۔ 30 سیکنڈ تک اس طرح زور دیتے رہیں۔
• اب اپنی کمر کے بَل سیدھے لیٹ جائیں اور دائیں یا بائیں جس طرف اکڑاؤ ہے اس کندھے کے نیچے نیم گرم تولیہ گول کر کے رکھیں اور اپنے بازوؤں کو دائیں سے بائیں جانب حرکت دیں، پھر گردن کو دائیں سے بائیں اور بائیں سے دائیں جانب حرکت دیں۔
• لیجیئے 60 سیکنڈ میں گردن کی تکلیف کم ہوجائے گی اور اکڑاؤ بھی ختم ہوجائے گا۔ اس ورزش کو اگر آپ سورج کی دھوپ میں کریں گے تو اس کا ایک اور زبردست فائدہ یہ ہوگا کہ آپ کو دھوپ سے وٹامن ڈی بھی ملے گا اور یوں پٹھے بھی جلد کھلنے لگیں گے۔

In Gharelo Tips and Totkay section you can check Gardan Ki Akran Ko Khatam Karne Ka Tarika in most easiest way. Find Gardan Ki Akran Ko Khatam Karne Ka Tarika in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Gardan Ki Akran Ko Khatam Karne Ka Tarika totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Gardan Ki Akran Ko Khatam Karne Ka Tarika.

Reviews & Comments
jpg