Dye Hair Without Using Chemicals

Find potent Beauty Tips and Totkay in Urdu to elevate your Dye Hair Without Using Chemicals regimen. Uncover a wealth of invaluable insights, natural remedies, wellness advice, herbal solutions, and easy home remedies tailored for Dye Hair Without Using Chemicals enthusiasts. Immerse yourself in our extensive collection of Beauty Tips and Totkay, meticulously curated to safeguard and enhance your Dye Hair Without Using Chemicals experience. At Gharelo Tips and Totkay, we're dedicated to providing you with informative and highly effective tips that cater to your specific needs.

Dye Hair Without Using Chemicals
Posted By: Rameez 2589 Views 0 Comments Jan 17, 2022

زندگی میں ایک عمر ایسی آتی جس میں ہمارے بالوں کا رنگ بدلنے لگتا ہے۔ اور ہمیں اپنی شخصیت کو سنوارنے کے لیے ہئیر ڈائی کا استعمال کرنا پڑتا ہے۔ بال ڈائی کرنا اب ایک فیشن بن چکا ہے بہت سے نوجوان لڑکے لڑکیاں بھی بالوں کی رنگت تبدیل کرکے نیا اسٹائل اپنا نا چاہتے ہیں ۔ لیکن مختلف ہئیر ڈائز میں کیمیکلز کی موجودگی نا صرف بالوں کے لیے بلکہ جلد کے لیے بھی نقصان دہ ہوتے ہیں۔ نیشنل کینسر انسٹی ٹیوٹ کے مطابق ہئیر ڈائی میں استعمال ہونے والے بعض کیمیکلز کینسر کا باعث بھی بنتے ہیں ۔
خوش قسمتی سے ایسے بہت سے قدرتی طریقے ہیں جو کوئی نقصان پہنچائے بغیر آپکی شخصیت کو سنوار سکتے ہیں۔

مٹیالے بالوں کو گولڈن رنگنے کے لیے :

شہدمیں قدرتی طور پر ہائڈروجن پر آکسائڈ موجود ہوتا ہے جس میں بالوں کو بلیچ کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے ۔ اور دار چینی میں بالوں کو سنہرا کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے (کالے یا براؤن بالوں کو سرخ شیڈ دینے کے لیے بھی استعمال کرسکتے ہیں۔) برابر کی مقدار میں شہد دارچینی پاؤڈر اور کنڈیشنر یا زیتون کا تیل ملالیں۔اچھی طرح ملا کر بالوں میں مساج کریں اور ایک گھنٹے کے لیے چھوڑدیں ۔ قدرتی طریقے سے بال ڈائی کرنے کے لیے یہ عمل کئی دفعہ دہرانے کے بعد صحیح نتائج حاصل ہوتے ہیں۔

لائٹ براؤن سے ڈارک براؤن کے لیے

کالے اخروٹ کے چھلکے میں بال ڈائی کرنے کی صلاحیت موجود ہوتی ہے ۔ اور یہ دوسرے قدرتی اجزاء کے مقابلے میں زیادہ اچھے بال ڈائی کرتا ہے ۔ کالے اخروٹ کے چھلکے کوٹ لیں یا اس کا پاؤڈر لے کر پانی میں ملا کر ۳۰ منٹ تک ابالیں ۔ اس چائے کو ٹھنڈا کر کے بالوں کو اس میں کم از کم ۲۰ منٹ یا اس سے زیادہ دیر کے لیے بھگوئیں ۔ مانگ کو رنگ سے بچانے ک لیے کھوپرے کا تیل مانگ میں لگا لیں۔

ڈارک براؤن پر لائٹ براؤن شیڈ کے لیے :

کیمومائل کی چائے بھی بالوں کو سنہرا شیڈ دینے کے لیے استعمال کی جاتی ہے ۔ کیمو مائل کو پانی میں ابال کر ٹھنڈا کریں ۔ اور بالوں کو اس سے بھگوئیں شیمپو کرنے کے بعد بار بار اس چائے کو بالوں پر بہائیں ۔ (بالوں کے نیچے ٹب یا باؤل رکھیں تاکہ پانی اسی میں گرے اور دوبارہ استعمال ہوسکے ) ایک گھنٹے کے لیے بالوں کو اس چائے سے گیلا کیے رکھیں اور پھر صاف پا نی سے دھولیں۔ کیمو مائل ٹی کو زیتون اور شہد کے تیل کے ساتھ ملا کرکنڈیشنر کے طور پر بھی استعمال کریں۔ ہفتے میں کئی دفعہ استعمال کرنے سے تین ہفتے میں بہتر نتائج سامنے آئیں گے۔

کسی بھی رنگ پر لال شیڈ کے لیے :

مہندی سے بالوں میں مختلف شیڈ آتے ہیں جس کا انحصار بالوں کی اصل رنگت پر ہوتا ہے ۔ اور دوسرے اس بات پر بھی کہ آپ بال ڈائی کرنے کے لیے کتنی مرتبہ اسکا استعمال کرتے ہیں۔ مہندی کا رنگ دو مہینے تک رہتا ہے ۔ بال ڈائی کرنے کے لیے مہندی کو پانی میں گھول کر ایک دو گھنٹے کے لیے رکھ دیں پھر بالوں میں لگائیں مہندی سوکھنے کے بعد دھولیں۔

ہلکی سفیدی چھپانے کے لیے :

بال ڈائی کرنے ک لیے ساج کے پتوں کا استعمال بھی کیا جاتا ہے یہ بالوں میں آنے والی ہلکی سفیدی کو ختم کر کے گہرے بالوں جیسا ہی کردیتا ہے ساج کے پتے ابال کر اس میں کالی چائے ملا کر بالوں کو دھوئیں ۔ اس کے باقاعدہ استعمال سے بالوں کا رنگ گہرا ہوتا جائے گا۔

In Gharelo Tips and Totkay section you can check Dye Hair Without Using Chemicals in most easiest way. Find Dye Hair Without Using Chemicals in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Dye Hair Without Using Chemicals totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Dye Hair Without Using Chemicals.

Reviews & Comments
jpg