Danto Ki Peelahat Khatam Karne Ka Tarika

Find effective Gharelo Tips and Totkay in Urdu for safeguarding Danto Ki Peelahat Khatam Karne Ka Tarika. Individuals often explore various methods to find valuable tips, natural remedies, wellness guidance, herbal solutions, totkays, and easy home remedies for Danto Ki Peelahat Khatam Karne Ka Tarika. Dive into a rich repository of Gharelo Tips and Totkay, home remedies, useful tips, and more at Daily Tips. Our curated Gharelo Tips and Totkay in Urdu are specifically crafted for ensuring the protection of Danto Ki Peelahat Khatam Karne Ka Tarika. We strive for these tips to be not only informative but also highly effective for your needs.

Danto Ki Peelahat Khatam Karne Ka Tarika
Posted By: Sabir 1470 Views 0 Comments Aug 18, 2022


دانتوں کی پیلاہٹ سے پریشان ہیں؟ اب ان کو کریں چند گھریلو ٹپس آزما کر ایک دم صاف اور چمکدار وہ بھی منٹوں میں

پیلے دانت آپ کی سماجی زندگی اور شخصیت کی کشش کو بےجان بنا دیتے ہیں اس لئے کبھی ان کو نظر انداز نہ کریں، اور اگر آپ کے دانتوں پر پیلے یا لال نشان ہیں تو ان سے ہر طرح ممکن کوشش کر کے چھٹکارہ پائیں۔
کے فوڈز آپ کی اس مشکل میں مدد کے لئے بھی حاضر ہے، کیونکہ آج ہم لائے ہیں آپ کی اس مشکل کا بھی ایک آسان سا حل، تو چلیں پھر ٹپس کا آغاز کرتے ہیں تاکہ آپ آج ہی سے انہیں آزما کر کریں دانتوں کی صفائی۔

دانتوں کی پیلاہٹ دور کریں

دانت خود ہی نہیں بلکہ ہماری اپنی غفلت کی وجہ سے ایسے ہو جاتے ہیں، جی ہاں! سگریٹ نوشی، مضرِ صحت کھانا اور پان چھالیہ وغیرہ کا استعمال ہمارے دانتوں کو خراب اور پیلا کرتا ہے، ذیل ٹپس کو آزما کر آپ ان سے نجات پا سکتے ہیں لیکن ساتھ ہی اپنا طرزِ زندگی اور خراب عادتوں کو چھوڑنا بھی بےحد ضروری ہے۔

روزانہ برش کریں

یوں تو یہ کوئی ہدایت کرنے والی بات نہیں، ہر سمجھدار اور پاکیزگی کا خیال رکھنے والے کو خود ہی اس بات کی اہمیت کا اندازہ ہوتا ہے کہ روزانہ ٹوتھ برش کرنا کتنا ضروری ہے، یہ ہمارے دانتوں کے بیچ پھنسے کھانے کے زرّات کو صاف کرتا ہے، دانتوں کو چمک دیتا ہے اور بدبو دور کرتا ہے۔

ناریل کا تیل لگائیں

جی ہاں! ناریل کا تیل صرف بالوں اور جلد کے لئے ہی نہیں بلکہ دانتوں کے لئے بھی مفید ہے، دانتوں میں زیتون کا تیل لگانے سے دانتوں کے کئی امراض دور ہوتے ہیں ساتھ ہی دانت چمکدار بھی ہو جاتے ہیں، 2 چائے کے چمچ ناریل کے تیل کو اپنے دانتوں پر اپلائے کریں، 20 منٹ تک اسے دانتوں پر لگا رہنے دیں مگر یاد رہے کہ یہ حلق میں نہ جائے پھر کلّی کر لیں۔

سیب کے سرکے کا محلول

سیب کے سرکے کی جلد اور صحت کے لئے اہمیت تو آپ جانتے ہی ہوں گے کیونکہ ہم اکثر اس پر بات کرتے رہتے ہیں، مگر یہ دانتوں کو چمکانے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے، تین اونس پانی میں ایک چائے کا چمچ سیب کا سرکہ ملائیں، اب اس پانی کو ماؤتھ واش کے طور پر استعمال کریں اور 30 سیکنڈ بعد پانی سے کلّیاں کر لیں۔

بیکنگ سوڈا

ایک چمچ بیکنگ سوڈا تین کھانے کے چمچ پانی میں ملائیں اور اس کا پیسٹ بنا کر پیلے دانتوں پر لگائیں اس سے دانتوں کی پیلاہٹ بھی دور ہو گی اور بیکٹیریا بھی ختم ہو جائیں گے، روزانہ ایسا کریں اور پائیں صحت مند اور چمکدار دانت۔

In Gharelo Tips and Totkay section you can check Danto Ki Peelahat Khatam Karne Ka Tarika in most easiest way. Find Danto Ki Peelahat Khatam Karne Ka Tarika in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Danto Ki Peelahat Khatam Karne Ka Tarika totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Danto Ki Peelahat Khatam Karne Ka Tarika.

Reviews & Comments
jpg