Dahi Jamane Ka Tarika

Find potent Beauty Tips and Totkay in Urdu to elevate your Dahi Jamane Ka Tarika regimen. Uncover a wealth of invaluable insights, natural remedies, wellness advice, herbal solutions, and easy home remedies tailored for Dahi Jamane Ka Tarika enthusiasts. Immerse yourself in our extensive collection of Beauty Tips and Totkay, meticulously curated to safeguard and enhance your Dahi Jamane Ka Tarika experience. At Gharelo Tips and Totkay, we're dedicated to providing you with informative and highly effective tips that cater to your specific needs.

Dahi Jamane Ka Tarika
Posted By: Saeed 1239 Views 0 Comments Jul 07, 2020

گرمی میں صبح، دوپہر یا شام ہو رات دہی کا استعمال غالباً گھروں میں بڑھ جاتا ہے اور پھر اچھی بالائی والی اسپیشل دہی مل جائے تو مزہ ہی آجائے۔ لیکن ہر دکان پر مزیدار دہی بھی نہیں ملتی ہے، تو کیوں نہ ایسی دہی آپ خود ہی گھر میں جمالیں۔

موٹی بالائی والی اسپیشل دہی جمانے کا طریقہ:

٭ ایک سے ڈیڑھ کلو دودھ آپ لے لیں، اور اس کو پکانے کے لئے چولہے پر رکھ دیں، دودھ کو کم از کم ایک گھنٹہ آپ لازمی ابالیں، اس میں چمچ چلاتی رہیں، اتنا کہ دودھ کی اوپری سطح پر اچھا سا پکاؤ آجائے اور دودھ میں جھاگ نظر آنے لگیں۔
٭ اب کھولتے ہوئے دودھ کو کسی بھی مٹی کے پیالے یا اسٹیل کے پیالے میں اس طرح ڈالیں کہ برتن کے اوپر جھاگ نظر آئے۔
٭ اس برتن کو آدھے گھنٹے کے لئے ڈھک دیں اور اس میں صرف پانچ چمچ دہی کا پانی ڈال کر چھ سے آٹھ گھنٹے کے لئے چھوڑ دیں۔
٭ آپ دیکھیں گی کہ دہی اتنی مزیدار اور بالائی بالکل روٹی کی طرح پورے برتن میں پھیلی ہوئی ہوگی کہ دیکھتے ہی آپ اس کو کھائے بغیر نہ رہ سکیں گی۔

ضروری ٹپس:

٭ دہی جمانے کے لئے مٹی کا پیالہ زیادہ مفید ہے کیونکہ ٹھنڈا ہوتا ہے۔
٭ دودھ کو گرم کرتے وقت اس میں ایک بوند بھی پانی نہ ڈالیں، خالص دودھ کی دہی لاجواب بنتی ہے۔
٭ اگر دہی کا پانی میسر نہیں تو آدھی پیالی بازاری دہی میں ایک کپ بھر کے پانی ڈالیں اور اس کو اچھی طرح ہلالیں کہ دہی میں کوئی گاٹھ نہ باقی رہے۔

In Gharelo Tips and Totkay section you can check Dahi Jamane Ka Tarika in most easiest way. Find Dahi Jamane Ka Tarika in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Dahi Jamane Ka Tarika totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Dahi Jamane Ka Tarika.

Reviews & Comments
jpg