Coffee Facial Karne Ka Tarika

Coffee Facial Karne Ka Tarika
Posted By:Sana 1151 Views
0 Comments Jan 15, 2022


ڈاکٹر بلقیس نے بتایا گھر پر کافی فیشل کرنے کا آسان طریقہ جو کرے آپ کے چہرے کی جھریوں
کا خاتمہ اور چند ہی دنوں میں آپ کا رنگ صاف

روزانہ چہرہ چمکدار نظر آئے اور فائن لائنز سمیت جلد پر موجود تمام تر بیلک ہیڈز ختم ہوجائیں یہ سب ہی لڑکیاں چاہتی ہیں۔ لیکن دن بھر کام کاج کے ساتھ سکن کا خیال رکھنا آسان نہیں ہوتا، اور خصوصاً وہ خواتین جو نوکریاں کرتی ہیں ان کے لئے تو جلد کی خوبصورتی بھی ضروری ہے اور ان کے پاس وقت بھی کم ہوتا ہے اس لئے روزانہ چلتے پھرتے صرف 20 منٹ میں ذرا سی کافی سے بنائے جلد کو چمکدار وہ بھی اس آسان طریقے سے، تو آج کے فوڈز سے ڈاکٹر بلقیس کی بتائی گئی آسان سی ٹپ جو آپ کی جھریوں، فائن لائنز، بلیک ہیڈز کو صاف کر کے رنگ کو نکھارے۔

ٹپ:

٭ ایک پیالی میں ایک چمچ کافی پاؤڈر، ایک انڈہ اور ایک چمچ مونگ پھلی کا تیل یا کیسٹر آئل مکس کرلیں۔
٭ ان تمام اجزاء کو مکس کریں اور پیسٹ بنا کر چہرے پر لگائیں اور انگلیوں کی مدد سے پورے چہرے کو 10 منٹ کے لئے رگڑیں۔
٭ خُشک ہونے پر چہرہ دھو لیں ۔
٭ پھر ایک چمچ لیموں کے رس میں آدھا چمچ کافی, ایک چمچ دہی اور ایک چمچ دودھ مکس کرلیں۔
٭ اور اس کو 10 منٹ کے لئے چہرے پر لگا کر چھوڑ دیں۔
اس ٹپ کے روزانہ استعمال سے آپ کے چہرے پر موجود فائن لائنز اور بلیک ہیڈز جلدی ہی ختم ہوجائیں گی، اور اسکن ٹون بھی بہتر ہو جائے گی۔
مگر اس ٹپ کے بعد کسی قسم کی کوئی کریم یا فارمولا چہرے پر استعمال نہ کریں کیونکہ اس سے سائیڈ افیکٹ ہوسکتا ہے۔

In Dr Bilquis Tips section you can check Coffee Facial Karne Ka Tarika in most easiest way. Find Coffee Facial Karne Ka Tarika in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Coffee Facial Karne Ka Tarika totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Coffee Facial Karne Ka Tarika.

Relevant Totkay

Reviews

Comments